وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں امریکہ کے بہت اہم دورے پر ہیں اور ساری دنیا نظر لگاۓ ہوۓ ہے یہ ان کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس میں بہت کچھ ہونے کی توقع ہے مگر اسی دوران امریکہ کے ستر سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کے مسائل پر بھی بات کریں ۔دی وائر کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے خط پر کانگریس کے 75 ڈیموکریٹک ارکان نے دستخط کیے جن میں 18 سینیٹرز اور ایوان نمائندگان کے 57 ارکان شامل ہیں۔ مودی بھی اسی دن وہاں پہنچ گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور سول سوسائٹی کی مختلف رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مودی کے ساتھ اپنی بات چیت میں، وہ "مذہبی عدم برداشت میں اضافہ، سیاسی اسپیس کم ہونے،، سول سوسائٹی کی تنظیموں، کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے، پریس اور انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے بارے میں بات کریں ۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی ہندوستانی رہنما یا سیاسی جماعت کی تشہیر نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ ان مسائل کے ساتھ کھڑے ہیں جو امریکی خارجہ پالیسی کا مرکز ہونا چاہییں