ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
اسلامیات اور خاص طور سے سیرتِ نبوی پر مطالعہ کے شائقین کے لیے یہ اطلاع باعث مسرّت ہوگی کہ ڈاکٹر رؤوفہ اقبال کی کتاب ’عہدِ نبوی کے غزوات و سرایا’ عرصہ تک آؤٹ آف پرنٹ رہنے کے بعد اب مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے شائع ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر روؤفہ اقبال کا شمار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممتاز اساتذہ میں ہوتا ہے _ وہ شعبۂ دینیات (سنی) میں پروفیسر و صدر اور فیکلٹی آف تھیالوجی کی ڈین رہی ہیں۔ _ اس کتاب میں عہدِ نبوی کے غزوات و سرایا سے تفصیلی اور تحقیقی بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہ فتنہ و فساد نہیں ، بلکہ امن اور عدلِ اجتماعی کے قیام کا ذریعہ تھیں۔
ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ نے جب 1982 میں اپنا اشاعتی سلسلہ شروع کیا اور کارکنانِ ادارہ کے علاوہ باہر کے اہلِ علم کی کتابیں بھی شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو موصوفہ کی یہ کتاب بھی حاصل کی گئی اور ادارہ سے اس کی اشاعت ہوئی _ بعد میں پاکستان سے بھی اس کی اشاعت عمل میں آئی _ کافی عرصہ پہلے اس کتاب کے نسخے ختم ہوگئے تھے اور ادارہ کا پبلی کیشن بند ہوجانے کی وجہ سے دوبارہ اس کی اشاعت نہیں ہوسکی تھی ، خوشی کی بات یہ ہے کہ اب مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی نے اسے شائع کردیا ہے ۔
صفحات : 244ق
یمت :310 روپے
کتاب حاصل کرنے کے لیے مکتبہ کے کسٹمر کیئر نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے :
+91-7290092403
(سیرت کی ایک اہم کتاب)