اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نرسنگھا نند اور سورج پال پر کیس درج کرنے سے انکار کرنے پر کورٹ نے دہلی پولیس سے مانگی رپورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نرسنگھا نند اور سورج پال پر کیس درج کرنے سے انکار کرنے پر کورٹ نے دہلی پولیس سے مانگی رپورٹ
112
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسی)

شدت پسند رہنماؤں یتی نرسنگھا نند اور سورج پال امو کے فرقہ وارانہ بیانات کے خلاف درج شکایات پر مبینہ طور پر یف آئی آر درج نہ کرنے کے معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن سے کارروائی کو لےکر رپورٹ طلب کی ہے۔

گزشتہ 4 اگست کو قانون کے ٹیچرفیصل احمدخان نے دونوں کے ذریعہ الگ الگ مواقع پرمسلم مخالف بیانات کے سلسلے میں جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔تین دنوں تک انتظار کرنے کے بعد 7 اگست کو خان نے ساکیت ضلع کورٹ کا رخ کیا اور دونوں کے خلاف پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی ۔ اس سلسلےمیں خان نے دو الگ الگ ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی اور دونوں پر آئی پی سی کی دفعہ153(فساد بھڑ کانے کے مقصد سے اکسانا)، 153 اے (مذہب، ذات،مقام پیدائش، رہائش،زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروپوں میں تعصب پیدا کرنا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کے مقصدسے کام کرنا)، 295 اے (کسی طبقہ کے مذہب کی توہین کرنے کے مقصد سے عبادت گاہوں کونقصان پہنچانایاناپاک کرنا)، 298(مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے جان بوجھ کرتبصرہ کرنا)، 504(بدامنی پھیلانے کے مقصدسے جان بوجھ کر توہین کرنا)، 505-1(فوجی بغاوت یا عوامی امن وامان کے خلاف جرم کرنے کے مقصد سے جھوٹے بیان ، رائے عامہ وغیرہ کومشتہر کرنا)، 505-2(مختلف فرقوں کے درمیان عداوت، نفرت یاتعصب کے جذبات پیدا کرنے کے مقصد سے جھوٹے بیان،رائے عامہ ،وغیرہ کی تشہیر کرنا اور 506(مجرمانہ طورپر دھمکی کے لیے سزا)کے تحت الزامات درج کرنے کی مانگ کی ہے۔

گزشتہ11 اگست کو ساکیت کورٹ نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ستیش کمار کو کارروائی کی رپورٹ (اےٹی آر)پیش کرنے کے لیے کہا تھا، جس میں انہیں یہ بتانا تھا کہ کیا پولیس اسٹیشن میں شکایت گزار کی جانب سے کوئی شکایت درج کرائی گئی اور اگر ہاں تو اس پر کیا کارروائی کی گئی۔ اپنے آرڈر میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ رجت گوئل نے ایس ایچ او سے یہ بھی پوچھا کہ کیا اس سلسلے میں کوئی جانچ کی گئی اور اگر ہاں تو جانچ کی کیاپوزیشن ہے اور اگر کوئی قابل دست اندازی جرم کیا گیا تو کیا کوئی ایف آئی آر درج کی گئی یا نہیں۔

واضح رہے کہ درخواست میں امو کے درج بیان کےمطابق، ’برائے مہربانی اصلی ہندو اپنا ہاتھ اٹھائیں۔ اگر یہاں کوئی پاکستانی کا بچہ ہے تو وہ بھی ہاتھ اٹھائے۔ آصف کا قتل پٹواری،اڈوانی نے کیا تھا۔اس کاقتل نہ تو پٹواری اور نہ ہی اڈوانی نے کیا تھا۔اگر اس کاقتل ہوا ہے تو اس کے اعمال کی وجہ سے،یہ کہنے کی ہمت کرو۔ ہم قصوروارنہیں ہیں، ہمارے لڑکے قصوروار نہیں ہیں۔ وہ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی ننگی تصویریں؍ویڈیو بناتے ہیں اور ہم ان کا قتل بھی نہیں کر سکتے ہیں؟

’پٹواری اور اڈوانی آصف کےقتل معاملے میں ملزم ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ان کےنقش قدم پر چلنے کے لیے پرجوش کرنے کے ارادے سے امو نے ملزمین کی تعریف کی۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ پانچ ہفتے بعد پٹودی میں ایک اور مہاپنچایت میں امو نے بھیڑ سے مسجدوں کوتباہ کرنے اور مسجد بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانےکی اپیل کی تھی۔دی وائر کے رابطہ کرنے پر جامعہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ستیش کمار نے کہا کہ یہ دونوں معاملے جامعہ نگر کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہیں۔

فیصل احمدخان کے وکیل صارم نوید نے دی وائر کو بتایا کہ ایس ایچ او کو ان دونوں معاملوںمیںاےٹی آر درج کرنے کے لیے27 ستمبر تک کاوقت دیا گیا۔ اپنی درخواست میں خان نے کہا تھا کہ غازی آباد کے ڈاسنہ مندر میں پجاری نرسنگھا نند نے فسادبھڑ کانے کے مقصد سے فرقہ وارانہ بیان دیا اور ہندو کمیونٹی کےلوگوں کو مسلمانوں کے خلاف جرم کرنے کے لیے اکسایا۔یہ نرسنگھانند کےاس بیان کےسلسلے میں تھا،جس میں انہوں نے میڈیااداروں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اوردارالعلوم دیوبندسمیت کچھ تعلیمی اداروںکےطلباہندوستان کےآئین کے لیےسچی عقیدت اور احترام کاجذبہ نہیں رکھ سکتے ہیں یا ہندوستان کی خودمختاریت اورسالمیت کو بنائے نہیں رکھ سکتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN