نئی دہلی :جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے آج جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں غازی آباد کے پولیس کمشنر شری اجے کمار مشرا سے ملاقات کی اور انہیں ایک تحریری یادداشت پیش کی جس میں مہنت یتی نرسنگھانند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نرسنگھانند پر الزام ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
دوسری طرف شام کو جمعیۃ کے وفد نے دہلی کے آئی پی ایس تھانہ میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے شکایت بھی درج کرائی۔ وفد میں ناظم عمومی مولانا حکیم الدین کے علاوہ مولانا مفتی اسجد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء غازی آباد، مولانا غیور قاسمی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا ذاکر قاسمی اور عظیم اللہ صدیقی شامل تھے۔ دہلی آئی پی ایس تھانہ کے وفد میں ایڈوکیٹ عاقب بیگ، مولانا قاسم نوری اور اسعد میاں بھی موجود تھے
۔دریں اثنا، جمعیۃ علماء ہند کے قانونی امور کے نگراں مولانا نیاز احمد فاروقی وکلاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس معاملے میں قانونی پیشرفت کی جا سکے۔(پریس ریلیز)