نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے پہلگام میں دہشت گردانہ واقعہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی ہے ،امیرجماعت سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ میں منگل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ غیر ملکی سیاحوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔ میرے جذبات ، دعائیں متاثرین اور ان کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
امیر جماعت نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ ایسی وحشیانہ حرکت کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ یہ مکمل طور پر غیر انسانی ہے اور قطعی اور واضح مذمت کی مستحق ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔








