دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو جنوب مشرقی دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں انہدام کے نوٹس پر 11 لوگوں کو عبوری راحت دی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لینے کے لیے حلف نامہ بھرنے کے لیے وقفہ دینے پر اتفاق کیا۔انڈیا ٹو ڈے نے پی ٹی آئی کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ان 11 افراد میں سے دو درخواست گزاروں کی جائیداد علاقے کے خسرہ 279 میں آتی ہے۔دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے بٹلہ ہاؤس کے مکینوں کی طرف سے دائر عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے سوال کیا کہ سپریم کورٹ جانے والے درخواست گزار اب ہائی کورٹ سے کیسے رجوع ہوئے ہیں۔ کچھ عرضی گزاروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور ڈی ڈی اے نے صرف زبانی طور پر مطلع کیا اور حد بندی 9 جون کو کی گئی۔
سپریم کورٹ نے 7 مئی کو "DDA کو خسرہ نمبر 279 میں غیر مجاز تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا تھا”۔ اوکھلا گاؤں میں مرادی روڈ کے ساتھ تقریباً 2.8 بیگھہ یا 0.702 ہیکٹر زمین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بٹلہ ہاؤس کے علاقے میں غیر مجاز تعمیرات والی جائیدادوں پر سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انہدام کے نوٹس چسپاں کیے گئے تھے۔