اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دوحہ معاہدہ، امریکہ اتفاق کرچکا افغانستان میں اسلامی حکومت ہوگی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
دوحہ معاہدہ، امریکہ اتفاق کرچکا افغانستان میں اسلامی حکومت ہوگی
58
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوحہ (ایجنسی)

طالبان اور امریکہ کے درمیان فروری 2020ء میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے معاہدے میں امریکہ پہلے ہی اتفاق کر چکا ہے کہ افغانستان میں اسلامی حکومت ہوگی جس کے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مثبت تعلقات ہوں گے۔

اسی معاہدے کے تحت، امریکا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ کھل کر جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس کے برعکس، معاہدے میں مستقبل کے افغانستان میں حقوق انسانی کی کوئی بات تھی اور نہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے کوئی ذکر۔

تاہم، معاہدے کے تحت طالبان اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی شخص یا گروپ کو افغانستان کی سرزمین امریکا اور اس کے اتحادیوں کیخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

امریکہ نے بھی اتفاق کیا تھا کہ وہ اور اس کے اتحادی افغانستان کیلئے خطرہ بننے سے گریز کریں گے اور اس کی علاقائی ساکھ یا اس کی سیاسی آزادی کیخلاف طاقت استعمال کریں گے اور نہ ہی اس کے داخلی امُور میں مداخلت کریں گے۔

اگر دونوں فریق دوحہ معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر قائم رہے، جو اب تک نظر بھی آ رہا ہے، تو امریکا نہ صرف افغانستان کی اسلامی حکومت کو تسلیم کرے گا بلکہ افغانستان کی تعمیر نو میں اس کی مدد بھی کرے گا۔ معاہدے کو طالبان کی فتح اور امریکا کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ معاہدے کے حصہ اول میں امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان سے اپنی افواج نکال لے گا ۔

دوسرا حصہ طالبان کے وعدوں کے متعلق ہے کہ افراد، گروپس بشمول القاعدہ کو افغانستان کی سرزمین امریکا یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تیسرے حصے میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان مثبت تعلقات قائم کریں گے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کا تعین انٹرا افغان ڈائیلاگ کے تناظر میں قائم کیے جائیں گے جو مثبت ہوں گے۔ اسی حصے میں کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان کی اسلامی حکومت کے قیام کے بعد تعمیر نو میں تعاون کرے گا اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

کابل حکومت کے اچانک تحلیل ہو جانے اور افغان صدر اشرف غنی کے بھاگ جانے کے بعد طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سب کو ملا کر ساتھ چلیں گے اور حکومت بنائیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبان کے علاوہ اور کون سے سیاسی گروپس نئی حکومت کا حصہ ہوں گے لیکن طالبان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ نئی حکومت اسلامی ہوگی۔

ممکن ہے کہ کئی لوگ یہ چاہتے ہوں گے کہ نئی حکومت سیکولر خیالات کی پاسداری کرے اور انسانی اور حقوق نسواں کیلئے مغربی معیارات پر عمل کرے لیکن امریکا نے دوحہ معاہدے میں پہلے ہی اسلامی حکومت کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے اور اس معاہدے میں کہیں بھی انسانی حقوق یا پھر حقوق نسواں کا کوئی ذکر نہیں۔ اس کی بجائے، امریکا پرعزم ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN