نئی دہلی 16؍نومبرجمعیۃعلماء ہند کے زیراہتمام اندراگاندھی انڈوراسٹیڈیم میں تحفظ آئین ہند کنونشن کے کامیاب انعقاد پر جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی جانب سے ایک استقبالیہ پروگرام دفترجمعیۃعلماء ہند کے مہمان خانہ میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدرجمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ،مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب صدرجمعیۃ مولانا سید اسجدمدنی شریک ہوئے ، میٹنگ کا آغازقاری محمد ساجدفیضی کی تلاوت قرآن پاک اورمولانا عبداللہ سکریٹری جمعیۃ صوبہ دہلی کی نعت رسول سے ہوا ۔ مولانا محمد مسلم قاسمی نے کنونشن کی کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مولانا سیدارشدمدنی صدرجمعیۃ کی مثالی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کی قیادت میں جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کے ذریعہ جو ملت کی دادرسی کی جارہی ہے ہم سب اس کامیابی پر اظہارتشکرپیش کرتے ہیں ، نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی عبدالرازق ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی نے عدالت عظمیٰ کے ذریعہ آئے ہوئے حالیہ فیصلہ پراپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حالیہ آسام شہریت معاملہ ، مدرسہ ایجوکیشن رائٹ ، بلدڈزرجسٹس اورعلی گڑھ مسلم یونی ورسٹی جیسے اہم فیصلہ میں جمعیۃ کی قانونی امدادکمیٹی کی بڑی تگ ودورہی ہے ، جمعیغ کی مرکزی قیادت کی اس بے لوث خدمت کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں ۔ نائب صدرصوبہ دہلی مولانا عبدالحنان قاسمی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کامیاب کنونشن پر اپنی خوشی کا اظہارکیا ، اس اہم میٹنگ کے مہمان خصوصی مولاناسیداسجدمدنی نائب صدرجمعیۃ نے تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃبغیر کیڈرکے کچھ نہیں ہے آپ سب کی بے لوث خدمت اورجمعیۃ کے اکابرین اوراس کے کازسے لگاؤیہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ موجودہ جمعیۃعلماء ہندکی قیادت اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے مشن پرمضبوطی کے ساتھ گامزن ہے ، آپ کے یہاں جمع ہونے کو اللہ تعالیٰ بارآورکرے اورہم سب اسی طرح ملت کی خدمت کے لئے بارباریکجاہوتے رہیں ، انہوں نے آسام شہریت معاملہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کی مرکزی قیادت اورصوبائی جمعیۃعلماء 1952 سے آسام شہریت معاملہ میں پیش پیش رہی اوروہاں کے معاملہ کو فوقیت کے ساتھ حل کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے تب کہیں جاکر آج ہمیں اس طرح کے فیصلے دیکھنے کو ملے ہیں ۔ ابھی چند دن پہلے عدالت عالیہ کاجو فیصلہ بلڈوزرکے تعلق سے آیا ہے وہ بھی جمعیۃعلماء ہند کی جدوجہداوردوراندیشانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ، ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم سب اسی طرح وقفہ وقفہ سے کسی جگہ اکٹھاہوں اوراپنے اکابرین سے ملاقات کریں اوران سے ہدایات لیں اورپھر آگے کالائحہ عمل طے کریں ۔ میں ایک بارپھر آپ ۔ اس اہم میٹنگ میں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کے ضلعی صدورونظماء کے علاوہ صوبائی اہم ذمہ داران شریک تھے ۔ مولانا محمد مسلم قاسمی کی دعاپر اس اہم میٹنگ کااختتام ہوا۔
۔