نئی دہلی (آر کے نیوز)
مسلم پرسنللاء بورڈ نے اپنے اہم رکن مولانا سجاد نعمانی کے طالبان کی حمایت سے متعلق بیان سے دوری بنالی ہے۔ واضح رہے کہ ان کا ویڈیو عام ہونے کے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں طوفان برپا ہوگیا اور ان کے بیان کو بورڈ کابیان کہہ کر مطعون کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان میں بورڈ نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کی صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔کچھ چینل بورڈکے ممبروں کی نجی رائے کو اس کا موقف مان کرغلط بات منسوب کررہے ہیں جو صحافت کی اقدار کے منافی ہے،

چینلوں کو چاہئے کہ وہ اپنے رویہ کو درست کریں اور بورڈ سے طالبان کی خبروں کو نہ جوڑیں۔









