اردو
हिन्दी
اکتوبر 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسئلہ عمر گوتم کا نہیں، ہمارے بے حسی کا ہے:ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسئلہ عمر گوتم کا نہیں، ہمارے بے حسی کا ہے:ڈاکٹر ظفرالاسلام خان
156
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی جہانگیر قاسمی کی گرفتاری کو کئی دن گزر چکے ہیں۔ ایک معمولی مسئلے میں، جس میں ان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا، ان کو گرفتار کر کے ان پر الزام پر الزام لگایا جا رہا ہے: ایک ہزار پھر تین ہزار لوگوں کو زبردستی مسلمان بنانے کا الزام ہے۔ گونگے بہرے لڑکوں کو دھوکے سے مسلمان بنانے کا الزام ہے۔ بدنام زمانہ آئی ایس آئی سے اس کام کے لئے پیسے لینے کا الزام ہے۔

گودی میڈیا دن رات چنگھاڑ رہا ہے۔ سنگھ کے پیشہ ور نفرت پھیلانے کے ٹھیکیدار صبح شام زہریلے بیانات دے رہے ہیں۔ عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی کی کوئی بھی بات سامنے نہیں آ رہی ہے۔ صرف پولیس کے بیان آرہے ہیں یا سنگھی بول رہے ہیں۔ زبردستی لوگوں کا مذہب بدلوانے ، مسئلے کو دہشت گردی سے جوڑنے اور اب ان پر این ایس اے قانون لگانے کی بات ہو رہی ہے جو کہ صرف ان لوگوں پر لگتا ہے یا لگنا چاہئے جو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہوں۔ ان سب کے درمیان سب سے عجیب بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے بالکل خاموشی ہے! جو لوگ ملت کے چودھری بنے ہوئے ہیں، بڑی بڑی تنظیمیں چلا رہے ہیں، روز اپنے کارناموں کی پریس ریلیز نکالتے ہیں اور اردو اخبارات میں محنت کرکے چھپواتے ہیں ، ملت کے لئے کام کرنے کے نام پر بڑے بڑے چندے جمع کرتے ہیں، یہ سب لوگ خاموش ہیں جیسے اس مسئلے کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

شاید وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح یہ آگ یا ایجنسیوں کی دستک ان تک نہیں پہنچے گی۔ عمر گوتم کا مسئلہ ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ تو دستور ہند کی دفعہ25 کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے۔ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی صاف ستھرے طور سے چانچ ہونی چاہئے لیکن میڈیا ٹرائل اور اتر پردیش حکومت کی ان کو پھانسنے کے لئے بے چینی بتاتی ہے کہ معاملہ کچھ اور ہے۔

در اصل اترپردیش کے الیکشن سے پہلے ماحول کو خوب گرم کرنا ہے، ہندو مسلم کر کے پولرائزیشن کرانا ہے، فسادات کرانے ہیں اور اس کے لئے اس طرح کی کارروائیاں ضروری ہیں۔ اس ظالمانہ سیلاب کو روکنے کے لئے ہمیں متحد ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی ، متحد ہوکر سیاسی اور عدالتی چارہ جوئی کرنی ہوگی۔ ورنہ سب ایک ایک کر کے پھنسائے جائیں گے اور اس وقت بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اب بھی وقت ہے کہ ملی تنظیمیں اور قائدین مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور ایک پلیٹ فارم پرآکر اس طوفان بد تمیزی کا مقابلہ سیاسی اور عدالتی سطح پر کریں ورنہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب اس کی بھی اجازت سنگھی بادشاہت میں نہیں ہوگی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist