اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بڑی ریاستوں میں سب سےخراب حکمرانی یوگی کےاترپردیش میں : رپورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بڑی ریاستوں میں سب سےخراب حکمرانی یوگی کےاترپردیش میں : رپورٹ
189
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: (ایجنسی)

جس اترپردیش کو ملک میں نمبر ون پردیش کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اسے ایک رپورٹ میں سب سےنچلے پائیدان پر بتایاگیا ہے ۔ اس رپورٹ میں اترپردیش کو بڑی ریاست میں سب سےخراب حکمرانی کا درج دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ دراصل ملک کی ریاستوں کےلیے تیار کی گئی ایک انڈیکس ہے ۔

بنگلور واقع تھنک ٹینک پبلک افیئرس سینٹر کے ذریعہ ریاستوں میں نظم ونسق کی پیمائش کےلیے پبلک افیئرس انڈیکس جاری کرتا ہے ۔ اس کے مطابق اترپردیش انتظامیہ کی بنیاد پر بڑی ریاستوں میں 18 ویں مقام پررہاہے ۔یہ حتمی رینک ہے۔ یعنی ملک کی باقی تمام بڑی ریاستوں میں یوپی سے بہتر نظم ونسق ہے۔ اس معاملے میں کیرل کا بار پھر سےنمبر ون پر رہا ہے۔ دوسرے مقام پر تمل ناڈو، تیسرے مقام پر تلنگانہ ،چوتھے مقام پر چھتیس گڑھ اور پانچویں مقام پر گجرات ہے۔

انڈیکس میں اترپردیش کی یہ حالت تب سامنے آئی ہے جب اگلے چندہ ماہ میں اترپردیش میں ہونےوالے انتخابات سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کی تصویر کچھ اورہی پیش کی جارہی ہے ۔ تقریباًہفتہ بھر پہلے ہی بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹررمن سنگھ نے کہاہےکہ یوگی آدتیہ ناتھ نہ صرف بی جے پی کی حکمرانی والیریاستوں بلکہ پورے ملک کےنمبر ون وزیر اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے چیلنجنگ ریاست کو ہر محاذ پر بہترین طریقہ سے سنبھالا ہے ۔ پارٹی کے لیڈر تو ان کی تعریف کررہی ہے ہیں ، ریاست بھر میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بڑے بڑے پوسٹر لگوائے گئے ہیں۔ ان پورسٹروں میں اترپردیش کو ملک کی نمبر ون ریاست بتاتے ہوئےاسمارٹ پردیش بتایا گیا ہے ۔ خود یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی میں بی جے پی سرکار کے 4.5سال پورے ہونے پر ستمبرمہینہ میں پریس کانفرنس کر کےدعویٰ کیا تھا کہ 44 اسکیموں میں یوپی نمبر ون ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ از آف ڈائنگ بزنس میں یوپی پردیش میں نمبر ون پر ہے ۔ لیکن ان پورسٹروں کو لے کر تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ ٹوئٹر پر لوگوں نے اس کو لے کر ٹویٹ کیا ہے ۔

पूरे देश में सरकारी पैसे से लगे योगी
के विज्ञापनों को देखकर लगता है कि

योगी जी खुद 2024 की तैयारी में है,
और मोदी को आडवाणी बनाने की..

भला किसकी मजाल थी भाजपा में, कि मोदी से
गुजरात न.1 राज्य का स्वघोषित तमगा छीने? pic.twitter.com/GvVwKdTUc5

— Srinivas BV (@srinivasiyc) July 13, 2021

یوگی حکومت میں یوپی کے نمبر ون ہونے کے ان دعوؤں کے برعکس پبلک افیئرز انڈیکس میں یوپی کی حالت خراب بتائی گئی ہے۔ انڈیکس کو تین بڑے پیرامیٹرز – ترقی، ایکویٹی اور استحکام یا پائیداری کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو کہ 43 اشاریوں پر مبنی ہے۔یہ انڈیکس پچھلے پانچ سالوں سے جاری کیا جا رہا ہے۔ اس سال اتر پردیش ایکویٹی اور استحکام دونوں ہی پیرامیٹرز میں بڑی ریاستوں میں آخری نمبر پر ہے۔ اسے ترقی کے لحاظ سے 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور یہ بہار سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ترقی کا زیادہ تر انحصار صحت، صفائی، مالیاتی کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے اور ترقی پر حکومتی اخراجات پر ہوتا ہے۔ پائیداری کے معیارات کا اندازہ صاف توانائی، ٹھوس فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی آلودگی اور بدعنوانی کے کنٹرول کے حصے کی بنیاد پر کیا گیا۔

स्मार्ट सिटी में उत्तर प्रदेश नंबर वन भी आ गया..स्मार्ट सिटी अवॉर्ड भी मिल गया..लेकिन स्मार्ट सिटी का पता बताने को कोई तैयार नहीं है.. pic.twitter.com/rnMAM0VxSs

— Pragya Mishra (@PragyaLive) July 13, 2021

اترپردیش مجموعی طور پر تینوں پیرامیٹرز میں سب سے نیچے ہے۔ لیکن یہ ہمیشہ اس معاملے میں سب سے نیچے نہیں رہاہے۔ 2016 میں جب پبلک افیئرز سینٹر نے پہلی بار رینکنگ جاری کی تھی تو اترپردیش 12 ویں مقام پر تھا۔ تب پی اے سی نے اپنے تجزیے میں تلنگانہ کو شامل نہیں کیا تھا اور اترپردیش کا اسکور مدھیہ پردیش ، آسام ، اڈیشہ ،جھارکھنڈ اور بہار سے بہتر تھا۔

’ دی پرنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں یوپی کی رینکنگ 14 ویں مقام پر آگئی تھی، جسے اس نے 2018 میں برقرار رکھا۔ لیکن 2019 میں یہ پھر سے پھسل گیا اور 17 ویں مقام پر پہنچ گیا تھا۔ 2020 سے وہ 18 ویں مقام پر ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی سرکار سے اس انڈیکس کی رینکنگ پر کوئی رد عمل نہیں ملا ہے ۔ ریاستوں کے لیے ایکویٹی اسکور پانچ پوائنٹ پر مبنی تھے۔ آواز اور جواب دہی ( سماجی تحفظ، غذائیت کی کمی ، اقتدار میں خواتین کی نمائندگی، حقیقی اجرت اورجھگی آبادی)، سرکار کی تاثیر ( بچوںکی اموات، دیہی مقروض،محرومی )، قانون کی حکمرانی ( قتل کا پھیلاؤ، بغیر سزا کے جیلیں، درج فہرستذاتوں، درج فہرست قبائل، بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم)، ریگولیٹری معیار اور بدعنوانی کا کنٹرول۔ 2019 میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی 10 لاکھ آبادی میں جہیز سے ہونے والی اموات کے معاملے میں بھی اترپردیش آخری مقام پر ہے (244 معاملوںکے قومی اوسط کےمقابلے 2,410معاملے درج کئے گئے) رپورٹ کے مطابق ریاست میں ایس ٹی کے خلاف جرائم کی شرح 63.6فیصد درج کی گئی ہے۔ ریاست میں بچوںکی اموات کی شرح 64 فیصد تک ہے ۔ ایسی ہی شہروں کی آلودگی کو بھی ایک بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پی اے سی اس انڈیکس کو تیار کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت ڈیٹا کو بنیاد بناتا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN