اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی جے پی کے خلاف ’ون پوائنٹ پروگرام‘ہونا چاہئے: مولانا اجمل آسامی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
بی جے پی کے خلاف ’ون پوائنٹ پروگرام‘ہونا چاہئے: مولانا اجمل آسامی
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف ) لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے کہاکہ یوپی الیکشن ’ون پوائنٹ پروگرام‘ کے تحت متحد ہوکر لڑا جائے اور سیکولر طاقتوں کو یہاں سے مکمل طورپر بی جے پی کا صفایاکرنے کے لئے کام کرنا چاہئے، کانگریس سے ہمارا اتحاد ہے اور ہماری طرف سے یہ آگے بھی جاری رہے گا،کورونا وبا نے پوری دنیا کے سامنے مودی حکومت کی حقیقت ظاہر کردی ہے اور ثابت کردیاہے یہ حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہے۔

دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت پہنچے آسام کے ڈوبھری سے لوک سبھا ممبرپارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ آسام اسمبلی الیکشن کے نتائج پر کہاکہ آج کے دور میں الیکشن کی آب و ہوا اور تھیوری پوری طرح تبدیل ہوچکی ہے ،اگر اس کے مطابق الیکشن لڑا جائے تو کم محنت سے بھی بہتر نتائج آسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کانگریس کی طرف سے ہمیں جو سپورٹ ملنی چاہئے وہ نہیں ملی، وقت رہتے ٹکٹوں کو فائنل نہیں کیا گیا، ہماری پارٹی کو حسب منشا سیٹیں نہیں دی گئیں، جس کے بعد کچھ سیٹوں پر فرینڈلی الیکشن لڑا گیا،انہوں نے کہاکہ اگر ہم 25-26 سیٹوں پر الیکشن لڑتے تو مزید سیٹیں ہماری پارٹی کو مل سکتی تھیں۔

کانگریس لیڈر پرمود کرشنم کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرمود کرشنم نے الیکشن میں کیا کانگریس کی مدد کی ہے؟ کیا وہ آسام گئے، انہوں نے میری داڑھی پر بھی طنز کیا تو پھر ان کی داڑھی کیسی ہے؟داڑھی ہمارے نبیؐ کی سنت ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں،انہیں ہمارے اوپر طنز کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کانگریس سے ہمارا الائنس تھا جو تاحال جاری ہے اور ہم اپنی طرف سے مستقبل میں اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آسام میں پولرائزیشن ہواہے، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ،بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے سبھی لیڈران نے مجھے نشانہ بنایا اور یہ ثابت کیا کہ یہ پورا الیکشن بی جے پی ورسز بدر الدین اجمل ہورہاہے،لیکن اس کے باوجود ہم جتنی سیٹوں پر لڑے ہم نے وہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ہمارے کئی امیدواروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے اور ایک لاکھ سے زائد ووٹوںسے جیت حاصل کی، اس مرتبہ ہمارے ووٹ فیصد میں بھی اضافہ ہواہے۔

2022 میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے متعلق مولانا نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کو ایک نیا راستہ دکھایا ہے اور بی جے پی کو بنگال سے باہر نکال کر دم لیاہے، اس لئے پورے ملک کو تیار ہوکر یوپی کی مدد کرنی چاہئے اور یہاں سیکولر طاقتوں کو ’ون پوائنٹ پروگرام‘کے تحت بی جے پی کا صفایا کرناچاہئے ،اگر یوپی میں کہیں بھی ہماری ضرورت ہوگی تو ہمار ی پارٹی اور ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس وقت پورے ملک میں تعلیمی نظام متاثر ہے، جس میں مدارس بھی شامل ہیں، بغیر انتظامیہ کی اجازت کے مدارس میں تعلیم شروع نہیں کی جاسکتی ہے، آن لائن تعلیم کے میدان میں مدارس اپنی وسعت کے مطابق کام کررہے ہیں۔ اس دوران جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی خصوصی طورپر موجود رہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN