اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں اب آرپار کی لڑائی ہوگی:ٹکیت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مذہب و ذات کے نام پر سماج کو لڑانا بی جے پی کاراشٹردھرم : ٹکیت
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

اتر پردیش اسمبلی الیکشن سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ووٹروں کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو لے کر بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی یو پی الیکشن سے پہلے اپنی شبیہ بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ راکیش ٹکیت نے اناج سے بھری بوری (پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اشتہار) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مودی-یوگی کا تو بس تھیلا ہے، اس کے اندر اناج تو کسان نے بھرا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے اور راکیش ٹکیت نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک مرکز کی مودی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی، تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ وہ مختلف ریاستوں کا دورہ کر بی جے پی کی کسان اور عوام مخالف پالیسیوں کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں اور اس وقت وہ یو پی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتہائی منظم انداز میں بی جے پی مخالف مہم چلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس تعلق سے راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ جمعہ یعنی 6 اگست کو لکھنؤ جا رہے ہیں جہاں ایک میٹنگ ہونے والی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’مشن یوپی‘ کو لے کر کسان پورے صوبے کا دورہ کریں گے۔ اگر کسانوں کو چھیڑا گیا تو باقی کسان بھی تیار بیٹھے ہیں۔ ٹکیت نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ یو پی میں اس بار آر-پار کی لڑائی ہوگی۔

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے دہلی کی سرحدوں پر جاری احتجاجی مظاہرے کو لے کر کہا کہ ’’یہ اب تک کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ یہ تحریک اس وقت تک چلے گی جب تک یا تو یہ حکومت ہے یا جب تک کسان ہے۔‘‘ ٹکیت نے مزید کہا کہ ’’کسان تحریک ابھی مزید طویل چلے گی، اس لیے کسانوں کو امن بنائے رکھنا ہے۔ آخر میں جیت کسان کی ہی ہوگی۔‘‘ اس درمیان راکیش ٹکیت نے اس الزام کو خارج کر دیا کہ جہاں الیکشن ہے کسان لیڈر اسی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں جا رہے ہیں۔ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہو جاتے، اور ایم ایس پی کی گارنٹی نہیں مل جاتی، کسان ایسے ہی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔’

یو پی مشن کے تعلق سے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’جو ہمارا اتر پردیش مشن ہے، وہ لکھنؤ سے شروع ہوگا۔ سنیوکت کسان مورچہ کی وہاں پر 5 ستمبر کو پہلی پنچایت ہوگی۔ یہ کوئی سیاسی مشن نہیں ہے۔ یہ کسان مورچہ کا مشن ہے۔ اس کی ہم تیاری کر رہے ہیں۔ لکھنؤ میں ہم ہر جگہ جائیں گے، اپنی بات رکھیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میرے لکھنؤ جانے کو لے کر کہا جا رہا ہے کہ وہاں مت جانا، وہاں یوگی ہے۔ لیکن میں بتا کر جا رہا ہوں، 6 تاریخ کو لکھنؤ جاؤں گا۔ کسی نے ہمیں چھیڑا تو پھر ہمارے لوگ بھی تیار بیٹھے ہیں۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN