کیف :(ایجنسی)
روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں بڑا حملہ کیا ہے۔ یہ حملے فریڈم اسکوائر پر واقع سرکاری دفاتر کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ یوکرین کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میزائل ایک سرکاری عمارت سے جا ٹکرایا۔ اس سے زبردست دھماکہ ہوا جس سے عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
حملے کے بعد کی ویڈیوز میں سٹی اسکوائر کے قریب جلی ہوئی گاڑیاں اور ملبہ دکھایا گیا ہے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔
تاہم ابھی تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بی بی سی نے حملے کے بعد کی صورتحال کو ظاہر کرنے والی ویڈیو کی تحقیقات کی ہیں۔
شمال مشرقی شہر خارکیف میں گزشتہ چند دنوں سے شدید لڑائی اور فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی تقریباً 1.6 ملین ہے۔