اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی ضلع پنچایت صدور انتخاب:بی جے پی کی ریکارڈ67سیٹوں پر جیت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی ضلع پنچایت صدور انتخاب:بی جے پی کی ریکارڈ67سیٹوں پر جیت
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:
اترپردیش میں حکمراں جماعت و اس کی اتحادی پارٹیوں نے ضلع پنچایت صدور کے انتخاب میں 75 سیٹوں میں سے 67پر کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے ایس پی کے 63سیٹوں کے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو ایس پی نے سال 2016 کے انتخابات میں قائم کیا تھا۔

سماج وادی پارٹی نے سنت کبیر نگر، بلیا، اعظم گڑھ اور ایٹہ میں جیت درج کی ہے جبکہ باغپت میں اس کی اتحادی آر ایل ڈی کے امیدوار کو جیت ملی ہے۔سماج وادی پارٹی نے اٹاوہ سیٹ پر بلامقابلہ جیت درج کی تھی۔ وہیں بی جے پی نے 21سیٹوں پر بلامقابلہ جیت درج کیا تھا جبکہ ہفتہ کو ہوئے الیکشن میں پارٹی اور اس کی اتحادی اپنا دل نے بقیہ 46سیٹوں پر جیت کا پرچم لہراہا ہے،جبکہ آزاد امیدواروں نے جونپور اور پرتاپ گڑھ میں جیت درج کی ہے۔

بی جے پی اور اس کی اتحادیوں نے جن سیٹوں پر جیت درج کی ہے ان میں مظفر نگر، شاملی، ہاپوڑ،بجنور، رامپور، سنبھل، بریلی، بدایوں،علی گڑھ، ہاتھرس، کاس گنج، متھرا، فیروزآباد، مین پوری، کانپور شہر،فرخ آباد، قنوج،اوریا، کانپور، کانپور دیہات، جالون، مہوبہ، ہمیر پور، فتح پور، کوشامبی،پریاگ راج ، رائے بریلی، اناو، ہردوئی، لکھنؤ، سیتاپور، لکھیم پور کھیری، امیٹھی، بارہ بنکی، سلطان پور، امبیڈکر نگر، اجودھیا،بستی، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج،کشی نگر، دیوریا، غازی پور، چندولی، بھدوہی، مرزاپور اور سون بھدر شامل ہیں۔

یوپی بی جے پی کے صدر سونتر دیو سنگھ نے پارٹی کی اس بڑی جیت پر لیڈروں اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مقبولیت اور کیڈر کی سخت محنت کا نتیجہ ہے کہ پارٹی کو 75سیٹوں میں سے 67سیٹوں پر شاندار جیت ملی ہے۔ یہ ابھی محض آغاز ہے۔ بی جے پی اپنی اس کارکردگی کو آنے والے الیکشن میں بھی قائم رکھے گی اور اقتدار پر دوبارہ قابض ہوگی۔

وہیں سماج وادی پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے سرکاری مشنری کا غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہی بی جے پی کی جیت کا اصل سبب ہے۔ رپورٹس کے مطابق منی پور جو کہ ایس پی نگراں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کا پارلیمانی حلقہ ہے یہاں سے بی جے پی امیدوار ارچنا بھدوریہ کو جیت ملی ہے۔ ایس پی لیڈر اعظم خان کے قلعہ رامپور میں بھی بی جے پی نے کامیابی درج کی ہے یہاں سے بی جے پی امیدوار خیالی رام ضلع پنچایت صدر کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ایس پی امیدوار لودھی کو 19ووٹ جبکہ بی جے پی امیدوار نسرین جہاں کو 13ووٹ ملے۔

اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری نے انتظامیہ پر گھپلہ بازی کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی کارکنوں کے ساتھ امبیڈکر پارک میں دھرنا دیا۔ ضلع پنچایت صدور کی 53سیٹوں کے لئے 116امیدوار میدان میں تھے۔46اضلاع میں بی جے پی اور ایس پی امیدواروں کے درمیان براہ راست کانٹے کا مقابلہ تھا، جبکہ چار سیٹوں پر سہ رخی اور تین سیٹیں ایسی تھیں جہاں پر مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان تھا۔اس سب کے باوجود اکثر سیٹوں پر بازی بی جے پی امیدواروں نے ہی ماری ہے اور جیت کا نیا ریکارڈ قائم ہے۔

اپوزیشن نے حکمراں جماعت پر سرکاری مشنری کا غلط استعمال کر کے انتخاب میں گھپلہ بازی کا الزام لگایا تو وہیں حکمراں جماعت نے اسے یوگی کی مقبولیت اور کیڈر کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کا اعلان قرار دیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع
خبریں

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

20 جون
NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

حالیہ خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN