اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی چناؤ :آر ایس ایس کی طرز پر کارکنوں کی فوج تیار کرے گی کانگریس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی چناؤ :آر ایس ایس کی طرز پر کارکنوں کی فوج تیار کرے گی کانگریس
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

کانگریس اب اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے آر ایس ایس کی طرز پر خاص کارکنوں کی فوج تیار کررہی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ‘’جھوٹے ایجنڈے‘ سے لڑنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔ اس کے لیے کچھ خاص کارکنوں کو منتخب کیا گیا ہے ، جو کہ کانگریس پارٹی کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کو ٹرینگ دینے کے ارادے سے ایک کتابچہ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں کل 14 ابواب ہیں۔ پارٹی کے مطابق بی جے پی-آر ایس ایس کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹ اور الزامات کی سچائی ہر باب میں بتائی گئی ہے۔

کانگریس کے کتابچہ کا پہلا باب قوم پرستی کے بارے میں ہے۔ یہاں پارٹی اپنے کارکنوں کو بی جے پی-آر ایس ایس کے پروپیگنڈے کے بارے میں سمجھا رہی ہے ، جس کے مطابق ’کانگریس پارٹی ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک قوم پرست پارٹی ہے۔‘ کتابچہ میں اگلا باب بی جے پی کا مقبول پروپیگنڈا ہے ، جس کے مطابق ’جواہر لال نہرو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو وزیر اعظم نہیں بننے دیاتھا‘۔ پارٹی یہاں ایک ایک باب کے ذریعہ کارکنوں کو سمجھانےکی کوشش کررہی ہے کہ کس طرح سے کانگریس کےحلاف ماحول تیار کیا گیا۔

کانگریس نے اپنے کتابچہ میں اسی طرح کے کئی مسائل کو شامل کیا ، جس میں ’ اگر پٹیل وزیر اعظم ہوتے تو ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑتا‘۔’ کانگریس نے گزشتہ 70 سالوں میں کچھ نہیں کیا‘ ۔مہاتما گاندھی اور کانگریس لیڈروں نے بھگت سنگھ کی پھانسی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا‘۔ نہرو نے دفعہ 370 کو لاگو کرکے کشمیر کو بھارت سے الگ رکھا۔‘ کشمیر ی پنڈتوں پر استحصال کے لیے کانگریس ذمہ داری تھی۔‘ ’کانگریس نے دہشت گردوں کو بریانی کھلائی‘جیسے مسائل شامل ہیں۔ اس کتابچہ کا ٹائٹل ’ ہم کانگریس کے لوگ- پروپیگنڈہ اور سچ‘ ہے ۔

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے اخبار ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو کچھ ’جھوٹے پروپیگنڈے‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین دہائیوں سے ریاست میں اقتدار سے باہر ہیں ، اس لیے ہم 2022 سے پہلے آر ایس ایس جیسی تنظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس تصور نے ہمیں چھتیس گڑھ میں فائدہ پہنچایا، جہاں بھوپیش بگھیل کی قیادت میں ایک کامیاب حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں گرام پنچایت کی سطح پر کیڈر تیار کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ اسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کی نگرانی سابق صحافی اور اب کانگریس لیڈر ونود ورما کر تے ہیں ، وہیں بوتھ اور گرام پنچایت سطح پر مضبوطی دینے کا نام کانگریس سکریٹری راجیش تیواری کی رہنمائی میں کیا گیا تو وہیں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرونا شنکر شکلا کی قیادت میں سیاسی فریم ورک تیار کیا گیا تھا ۔

یوپی کانگریس کارکنوں کو ٹریننگ کی ذمہ داری راجیش تیواری کو ہی دی گئی ہے ۔ گزشتہ دنوں انہیںپرینکا گاندھی کی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اترپردیش کے کارکنوں کے ٹریننگ کی دیکھ ریکھ سندیپ سنگھ بھی کررہے ہیں جوکہ پرینکا گاندھی کے سیاسی مشیر بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے بلاک لیول پر ٹریننگ پروگرام پورا کرلیا ہے ۔ تقریباً18 ہزار افراد کو یہ ٹریننگ دی جاچکی ہے ،20 ستمبر تک دیگر کی ٹریننگ بھی پوری ہونے کے امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی کوشش ہے کہ نومبر مہینہ تک کم سے کم 2 لاکھ کیڈر تیار کرلیاجائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN