اردو
हिन्दी
اکتوبر 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی :بلاک پرمکھ کے الیکشن میں بھی غنڈہ گردی اور تشدد کے مناظر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی :بلاک پرمکھ کے الیکشن میں بھی غنڈہ گردی اور تشدد کے مناظر
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:

اترپردیش میں بلاک پرمکھ کے الیکشن کے لیے ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی ووٹنگ کے بعد گنتی تقریباً پوری ہو گئی ہے ، لیکن ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر شام تک آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے ۔ دوسری طرف حکمراں جماعت بی جے پی نے بلاک پرمکھ کی 825 سیٹوں میں 648 سے زیادہ پر بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی جیت کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایس پی کو محض 98 سیٹیں ملی ہیں۔جبکہ سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی ،کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی سرکاری مشینری کاغلط استعمال کر بلاک پرمکھ کے عہدے پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

یوگی نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک کے رجحانات اور نتائج کی بنیاد پر بی جے پی نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 648 نشستیں حاصل کی ہیں اور اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پنچایت صدور کی 75 نشستوں میں سے بی جے پی اور اتحادیوں نے 67 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پرامن اور منصفانہ انتخابات کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ کے دوران کچھ علاقوں سے جھڑپ اور ہنگامے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ہمیر پور میں بی جے پی اور ایس پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی ، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔ مظفرنگر ، امروہہ ، پرتاپ گڑھ اور لکھیم پوری کھیری علاقے سے بھی ہنگامے کی خبریں سامنے آئیں۔

لکھیم پور کھیری کے صدر بلاک میں ووٹنگ کاؤنٹنگ مرکز پر جانے کیلئے بی ایس پی لیڈر موہن واجپئی اور ان کے حامی گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ پہنچے۔ بیریکیڈنگ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے موہن کو روک کر واپس جانے کیلئے کہا تو موہن اور ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کردی ۔ صورتحال میں کشیدگی کے پیش نظر سی او سٹی اروند کمار ورما نے مورچہ سنبھالا اور ہنگامہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر ہلکا لاٹھی چارج کیا ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ وہیں مظفرنگر کے بڈھانہ میں ووٹنگ کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی امیش ملک کے آتے ہی مخالف گروپ کے حامیوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور امیش ملک سے وہاں سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران چودھری نریش ٹکیت بھی وہاں پہنچ گئے ۔ ٹکیت نے ایس پی کرائم سے ایمانداری سے الیکشن کروانے کی بات کہی ۔

ادھر امروہہ کے جویا بلاک پرمکھ الیکشن میں ووٹنگ کے دوران جم کر ہنگامہ ہوا ۔ یہاں ایس پی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی ۔ واقعہ سے پولیس انتظامیہ میں ہنگامہ مچ گیا۔ بتادیں کہ امروہہ ضلع کے جویا بلاک سے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر امروہہ کے ممبر اسمبلی اور سابق کابینی وزیر محبوب علی کا بھتیجہ ذوالفقار علی ایس پی کے بینر تلے الیکشن لڑ رہا تھا، جبکہ بی جے پی نے سابق ممبر پارلیمنٹ ہرگووند سنگھ کے بیٹے کشل کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔

پرتاپ گڑھ ضلع کے آس پور دیوسرا وکاس کھنڈ میں بلاک پرمکھ کے الیکشن کے دوران ایس پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ ایس پی حمایت یافتہ امیدوار کے حامیوں کے ذریعہ پتھراؤ کے بعد پولیس نے ان پر قابو پانے کیلئے کئی راونڈ فائرنگ کی ، جس کے بعد ہنگامہ کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل پڑا ۔ بتایا جارہا ہے کہ بی ڈی سی رکن کا ووٹ پہلے سے پڑنے پر ایس پی کارکنان مشتعل ہوگئے ۔

اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک وکاس کھنڈ کی صورتحال پر براہ راست نظر رکھی جائے ۔ جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کو پولیس نگرانی میں ان کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول بگاڑنے والے لوگوں کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی کے ساتھ فوری سخت کارروائی کی جائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN