اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نورا کشتی کا ڈراپ سین، سنگھ کے آشیرواد سے یوگی کے لیے آل از ویل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نورا کشتی کا ڈراپ سین، سنگھ کے آشیرواد سے یوگی کے لیے آل از ویل

(فائل فوٹو)

93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
آر ایس ایس کے نظم وضبط کی لاٹھی ایک بار پھر بی بے پی پر بھاری پڑی اور اترپردیش کو لے کر آر ایس ایس نے دہلی میں تین دنوں کے غوروخوض اور منتھن کے بعد اپنی جو رائے بی جے پی قیادت کو دی تھی، پارٹی کے مرکزی قیادت نے اس پر عمل شروع کردی ہے۔

آن لائن پورٹل ’آج تک ہندی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کے ساتھ جو تفصیلی گفتگو ہوئی اس کی جانکاری دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس کے آشیرواد سے یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ بنے رہیں گے اور جلد ہی ریاستی کابینہ میں توسیع اور تبدیلی ہوگی۔ جس کے تحت سابق آئی اے ایس اروند کمار شرما اور بی جے پی میں ابھی شامل ہوئے سابق مرکزی وزیر جتن پرساد کو وزیر بنایا جا سکتا ہے ، لیکن ان میں سے کوئی بھی وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔

امکان ہے کہ موجودہ نائب وزرائے اعلیٰ دنیش شرما اور کیشو پرساد موریہ اپنے اپنے عہدوں پر بنے رہیں گے اور ان کے قلمدان بھی ان کے پاس رہیں گے، لیکن کابینہ میں پسماندہ اور دلتوں کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ہندوتوا کے تحفظ میں معاشرتی توازن برقرار رہے۔ لہٰذا یہ ممکن ہے کہ اپنا دل کی انوپریہ پٹیل کو مرکز میں یا ان کے شوہر ڈاکٹر آشیش پٹیل کو ریاستی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔ انوپریہ پٹیل نے جمعرات کو وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی قیادت سے ملاقات بھی کی تھی۔

جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دہلی آئے تھے اور انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات میں ان تمام پیچیدہ امور پر بات کی جنہیں لے کر گزشتہ کئی دنوں سے اترپردیش کو لے کر بی جے پی میں گھمسان مچا ہوا تھا۔اطلاع دینے والے ذرائع کے مطابق اس سے قبل یوگی سر سنگھ چالک سنگھ کے اپنے قریبی اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرکے اپنی پوزیشن واضح کرچکے تھے اور اس لئے انہوںنے آر ایس ایس کے سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسبولے کی لکھنؤ یاترا کے دوران ان سے ملاقات نہیں کی جبکہ ہوسبولے تین دن تک لکھنؤ میں قیام پذیر تھے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ملاقات کرنے کے لیے پیغام بھیجا لیکن یوگی اس وقت مرزا پور اور گورکھپو ر کے دورے پر تھے۔ ذرائع کے مطابق اروند شرما کو قانون ساز کونسل کا رکن بنانے کے بعد یوگی پر مرکز ی قیادت کی طرف سے وزیر اعلیٰ بنا کر ہوم اپوائنٹمنٹ اور خفیہ جیسے انتہائی اہم اور حساس محکمے دینے کا دباؤ بڑھ رہا تھا اور یوگی اسے ٹالتے جارہے تھے ، لیکن جب بی جے پی کے جنرل سکریٹری ( تنظیم )بی ایل سنتوش اور انچارج رداھا موہن سنگھ لکھنؤ گئے اور انہوں نے ایم ایل اے ،وزراء سے بات کرکے دباؤ بڑھایا اور یوگی کو بدلنے تک کی باتیں ہونے لگیں، جسے رادھا موہن سنگھ کی گورنر آنندی بین پٹیل اور اسمبلی اسپیکر ہردیے نارائن دکشت سے کی گئی ملاقاتوں سے اور تقویت ملی تب یوگی نے براہ راست سرسنگھ چالک سے رابطہ کیا اور ان سے اپنی پوزیشن واضح کی۔

یوگی کے بے حد قریبی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ان سے کہاکہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے میری سرکار نے مرکز کے ہر احکام پر عمل کی ،یہاں تک کہ راجیہ سبھا، قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست مرکزی قیادت بغیر ان کے مشورے کے تیار کرکے بھیجتی رہی اور وہ اسے مانتے رہے ہیں۔ ریاست کے افسران کو بھی براہ راست مرکز سے احکامات ملتے رہے اور انہوںنے اسے بھی چلنے دیا۔ تنظیم کے نام پر سرکاری کام کاج اور تقرری میں دخل دیا جاتا رہا اور اب ناکامی کا ٹھیکران کے سر پھوڑ اجارہاہے ۔یوگی نے بھاگوت کو یہ بھی بتایا کہ اگر کسی وزیر اعلیٰ سے ہوم اپوئنمنٹ اور تقرری ورازدای کے قلمدان بھی لے لئے جائیں تو پھر اس وزیر اعلیٰ کا رہنا نہ رہنا برابر ہے۔ اس سے تو اچھا ہے آر ایس ایس چیف اگرانہیں حکم دیتے ہیں تو وہ اپنا استعفیٰ ہی دے دیں گے۔ انہوںنے یہ بھی کہاکہ آر ایس ایس چیف کے آشیرواد سے ہی وہ وزیر اعلیٰ بن کر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنگھ کے سربراہ نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا۔ ویسے بھی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ یوگی آدتیہ ناتھ کو بی جے پی قیادت کی خواہش سے نہیں آر ایس ایس قیادت کی خواہش سے ملاتھا۔ کیونکہ آر ایس ایس یوگی کو مودی کے بعد بی جے پی کے مستقبل کے رہنما کے طور پر ترقی دینے کے ایک دور رس منصوبے پر کام کررہی ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN