لکھنؤ : (ایجنسی)
تمام پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ حکم اتر پردیش حکومت کی طرف سے آیا ہے۔ اترپردیش پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ اتنی کہ 11 اضلاع میں افسرفیلڈ میں اتار دئے گئے ہیں۔ بڑے افسران کیمپ کر رہے ہیں ۔ لیکن ایسا کیا معاملہ ہے کہ جو یوپی پولیس الرٹ پر ہے؟
دراصل 3 اکتوبر کو لکھیم پور میں چار کسانوں سمیت 9 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹےآشیش مشرا پر الزام لگا کہ ان کی کار کے ایک قافلے نے کسانوں کو کچل کر مار دیا۔ جس کے بعد کسانوں کا غصہ بڑھ گیا۔ اب کسان تنظیم سنیکت کسان مورچہ نے اس معاملے کو لے آندولن کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ سنیکت کسان مورچہ نے مرکزی وزیر اجے مشرا کو برخاست کرنے کی مانگ رکھی ہے ۔
پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( لاء اینڈ آرڈر ) پرشانت کمار کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کے مطابق اطلاع دی جاتی ہے کہ تہواروں اور سنیکت کسان مورچہ کے ذریعہ تجویز کردہ پروگراموں کے مد نظر تمام طرح کی چھٹیاں ؍ اجازتیں مورخہ 18 اکتوبر تک فوری اثر سے بند کی جاتی ہیں۔ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس ہیڈکوارٹر سے چھٹی ؍ اجازت قبول کی جائیں گی۔ یہ حکم فوری اثر سے نافذ ہوں گے ۔










