نئی دہلی :
سوشل میڈیا اور موبائل میسیجنگ کی ‘ایپ وہاٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے والا ہے جس میں اب وہاٹس ایپ پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے لیے جانے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔
تصاویر اور ویڈیو وصول کرنے والوں کی طرف یہ مواد ایک مرتبہ دیکھ لیے جانے کے بعد فون کی میموری پر محفوظ ہوئے بغیر ‘ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ وہاٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی نجی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔
بچوں کہ حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خود بخود ’ڈیلیٹ‘ یعنی مٹ جانے والے پیغامات سے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو اپنے گھناؤنی سرگرمیوں کو چھپانے میں مدد ملے گی۔











