اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پیگاسس جاسوسی معاملے پر بھارتی شہری خاموش کيوں؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پیگاسس جاسوسی معاملے پر بھارتی شہری خاموش کيوں؟
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیگاسس جاسوسی معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتيش کرانے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ اپیل کی جمعرات کے روز سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس این وی رمنّا کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگر جاسوسی کے الزامات درست ہیں، تو یہ ايک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

کیا حکومت نے سافٹ ویئر خریدا تھا؟

پیگاسس جاسوسی معاملے میں مودی حکومت کے خلاف کئی صحافیوں، صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، ایک رکن پارلیمان اور ایک ایڈوکیٹ کی طرف سے کیس دائرکیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت نے ملک میں سیاست دانوں، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، ججوں اور دیگر کے خلاف جاسوسی کے لیے اسرائیلی این ایس او گروپ کے تیار کردہ جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اسرائیل یہ سافٹ ویئر صرف حکومتوں یا حکومتی اداروں کو ہی فروخت کرتا ہے، لہذا جاسوسی میں حکومت براہ راست ملوث ہے۔

درخواست گزاروں میں شامل معروف صحافی اور ‘دی ہندو‘ اخبار شائع کرنے والے ادارے ‘کستوری اینڈ سنز لمیٹڈ‘ کے چیئرمین این رام کی طرف سے وکیل سابق وزیر کپل سبل نے دلیل دی کہ جاسوسی کا یہ معاملہ ‘پرائیوسی، وقار اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔‘ انہوں نے کہا، ”حکومت کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ آیا اس نے پیگاسس سافٹ ویئر خریدا تھا یا نہیں؟ اس کا ہارڈ ویئر کہاں رکھا؟ حکومت نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی؟ ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرے۔

عوام خاموش کیوں ہے؟

اپوزیشن جماعتوں کے پیگاسس جاسوسی معاملے پر بحث کرانے کے مطالبے پر آج جمعرات کے روز بھی پارلیمان میں ہنگامہ جاری رہی۔ اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمان کا اجلاس روزانہ ملتوی ہو رہا ہے۔

تاہم اتنے اہم انکشاف اور پیگاسس جاسوسی معاملے پر دنیا کے متعدد ملکوں میں عوامی ناراضگی کے باوجود بھارت میں کم از کم عوامی سطح پر کوئی خاص غصہ یا ناراضگی نظر نہیں آ رہی۔ صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔کیونکہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کی جاسوسی کرنے کا پتہ چلنے پر عوام کا شدید رد عمل ہو گا۔

پہلے بنیادی حق تو مل جائے!

ماہرین بھارت میں پرائیويسی کے تئیں لوگوں کی عدم توجہ اس کی ایک وجہ قرار دیتے ہیں۔ سماج وادی جن پریشد نامی سماجی تنظیم کے جنرل سکریٹری افلاطون کا کہنا تھا کہ بھارت میں بیشتر لوگ انفرادی حقوق کو اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”موجودہ حکومت نے عوامی شناختی کارڈ ‘آدھار‘ سے متعلق ایک کیس میں یہ دلیل دی تھی کہ جب بھارت کی اکثریتی عوام غریب ہے اور اس کے پاس بنیادی حقوق تک ميسر نہیں، ایسے میں پرائیویسی کے حق کی بات بہت بعد میں آتی ہے۔”

سپریم کورٹ نے گو کہ حکومت کی یہ دلیل مسترد کر دی تھی اور پرائیویسی کو آئینی حق قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود ایسے عدالتی فیصلے حکومت کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی کو روک پانے میں ناکام ہیں۔ افلاطون اس کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں، ”حکومت نے ‘آدھار‘ کو لازمی قرار نہیں دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں تقریباً کوئی بھی سرکاری کام، حتی کہ بچوں کے اسکول میں داخلے سے لے کر مریض کے ہسپتال میں داخلے تک، آدھار کے بغیر ممکن نہیں۔ اور ‘آدھار‘ میں فرد کی تمام تر تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

سماجی اور سیاسی تجزیہ کار چندن سریواستو کا کہنا تھا، ”حکومت کئی معاملات میں دلیل دے چکی ہے کہ جب تک شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں مل جاتے، پرائیویسی کی کوئی اہميت نہیں ہے۔ لیکن اسی دلیل کو الٹا کر کے دیکھنے کی ضرورت ہے یعنی جب تک شہریوں کو پرائیویسی کا حق نہیں مل جاتا اس وقت وہ مکمل شہری نہیں بن سکیں گے۔”

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN