اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم پرسنل لا بورڈ یوپی میں وقف تحریک چلانے سے کیوں ہچک رہا ہے ؟

1 ہفتہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
322
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید

ملک کے مسلمانوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام ملک کے سب سے بڑے صوبہ اترپردیش کو چھوڑ کر وقف ایکٹ کے خلاف تحریک چلائی جارہی ہے -خاص طور سے اس کا زور ان ریاستوں میں زیادہ ہے جہاں بی جے پی حکومت میں ہے اور اگر بی جے پی والی ریاستوں جیسے راجستھان ، میں کچھ پروگرام ہوئے ہیں تو  ان کی تعداد نہ کے برابر ہے ،البتہ مہاراشٹرمیں اس کی موجودگی کا احساس ضرور ہوتا ہے
یوپی آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہیں یہاں بیس فیصد مسلم ووٹر ہے اور اوقاف کی سب سے زیادہ املاک تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار صرف اسی صوبہ میں ہیں ،حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بورڈ یا اس میں شریک اہم بڑی قابل ذکر جماعتوں نے بھی یوپی میں وقف تحریک کے حوالہ سے قدم رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی یا وہ ہمت نہیں کر پارہی ہیں ،بورڈ کی اعلی قیادت نے دسیوں بار عوامی جلسوں میں وقف کی خاطر جان دینے،سر کا نذرانہ پیش کرنے اور گولیوں کے سامنے سینے کھول دینے کا عہد کیا ہے  جس میں بورڈ کے صدر مد ظلہ العالی سے لے کر بورڈ کے ایک کم عمر سکریٹری اور ابو طالب رحمانی جیسے جنرل سکریٹری کے منظور نظر کے نام آتے ہیں اور یہ  ریکارڈ پر موجود ہےـ مگر اسی قیادت نے  اترپردیش میں سخت آزمائش کی ‘ممکنہ بارش’ کے خوف  سے پاجامے اوپر کرلیے ہیں، اس گریز کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی جاتی جب اس بارے میں بورڈ کے بالغ نظر ،بیدار مغز , متحرک ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس  سے بات کی گئی تو انہوں نے ہمیشہ کی طرح بتایا کہ جلد ہی اس سلسلہ میں  یوپی کے لوگوں سے بات کی جائے گی ـ مگر ہرنالہ وہیں پر گررہا ہے ,ہاں انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یوپی اور اترا کھنڈ  سرکاروں کے بے جا سخت رویے کی وجہ سے بورڈ یہاں کے مسلمانو۔ کو آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہتا -تو پھر قربانی کے لیے تیار رہنے کی اپیلوں کے کیا معنی ،قیادت کے دل کا یہ ڈر اسے یوپی آنے سے روک رہا ہے تو پھر ایسی بابرکت معزز قیادت کے بارے میں کیا کیا جائے؟ ـ اب کوئی یہ کہے گا کہ ہمارے بزرگوں پر تنقید کی جارہی ہے،یہ صریحاً  گستاخی ہے تو ازراہ کرم وہ ہی کوئی معقول توجیہ کردیں بڑی مہر بانی ہوگی اور ہم اکابر کی شان مقدس میں گستاخی سے بچ جائیں گے کیونکہ وہ تو  مقدس گائے کا درجہ اور رتبہ رکھتے ہیں ـان پر کیوں کر سوال اٹھائے جاسکتے ہیں ـ
لکھنؤ کے معروف بزرگ رہنما  اور تمام سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی یکساں مقبول مولانا خالد رشید فرنگی محلی یوپی میں بورڈ کی وقف  تحریک کے کنوینر اور روح رواں  ہیں ـان کے ہاتھ پیر بہت لمبے ہیں پھر بھی ذرائع کے مطابق وہ کوئی پروگرام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں –  بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے صاف انکار کردیاہے  ،خبر  تو یہ بھی  ہے کہ  وہ موجودہ ریاستی سرکار سے کوئی چھڑچھاڑ کرکے آزمائش میں مبتلا نہیں ہونا چاہتے ،ان کے اپنے بھی کچھ مسائل ہیں –  اب بورڈ کی کیامجبوری ہے کہ وہ یوپی میں ایک  دوسرا فعال  کنوینر تلاش نہیں کر پاریا ہے  ـاورحضرت  فرنگی محلی کے سامنے بے بس نظر آرہا ہےـ
اب یہ سوال ہر زبان پر ہے کہ بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ دامت برکاتہم ارکان قیادت کو یوپی میں قدم رکھنے اور یہاں کے مسلمانوں کی الجھنوں کو دور کرنے میں کیا حکمت یا مصلحت آڑے آرہی ہے؟ -یوپی کے لوگ جاں نثاری کا جذبہ رکھنے والی بورڈ کی معزز قیادت کو سر آنکھوں پر بٹھانے کو تیار ہیں ،یوپی نے ہمیشہ قربانی دی ہے وہ بہت سخت جان ہے – این آر سی تحریک میں سب سے زیادہ قربانیاں یوپی کے نام ہیں ـ آخر  بورڈ کے سامنے کون سا خوف ی، سبب یا عذر  مانع ہے ؟قوم ان پر اعتماد کرتی ہے وہ بھی قوم پر اعتماد  کریں اور بتائیں ان کی تشریف مقدس کب رونق  افروز ہو گی ؟اور کب تک دلاسے دیتے رہیں گےـ ان کے انتظار میں دروازے پر آنکھیں رکھ دی ہیں ـیہ اترپردیش کے مسلمانوں سے بہت بڑی تفریق اور امتیازی سلوک ہے جس نے بورڈ کو دو اہم صدر دیے ہیں – یقیناً بورڈ سے یوپی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ یہاں نہ آئے ـ کوئی تحریک نہ چلائے،ہمیں آزمائش میں نہ ڈالے ـ یوپی کی شرکت کے بغیر کوئی  تحریک نہ ماضی میں کامیاب ہوئی تھی نہ مستقبل میں کامیاب ہوگی ـ بھلے ہی کتنا زور لگالیں ـاگر واقعی کنوینر کا مسئلہ ہے تو اسے بدل کیوں نہیں دیتے ـایسے عافیت پسندوں اور سیف زون تلاش کرنے والوں کو ڈھونے کی کیا ضرورت  ہے؟   کیا یہ عاجزانہ درخواست معززین بورڈ کے دربار تک پہنچے گی، یوپی بڑا شکر گزار ہوگاـ

  توصاحبو! پدھارو ہمارے دیس ،دیر نہ ہو جائے کہیں

ٹیگ: Muslim Personal Law Board،Waqf movement،UP،spokeperson

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

فکر ونظر

ملک پر اکثریت پرستی اور ہندوتو کو لادنے کی مہم

16 جولائی
مضامین

غزہ میں روٹی اور پانی کی قیمت انسانی زندگی کیوں

16 جولائی
فکر ونظر

سماج کو بانٹنے کی کوشش،علاج کیا ہے،مسلمان کیا کریں؟

13 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

جولائی 16, 2025

حالیہ خبریں

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN