اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فسادات میں پولیس تفتیش پر تنقید کرنے والے جج کا تبادلہ کیوں ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
دہلی فسادات میں پولیس تفتیش پر تنقید کرنے والے جج کا تبادلہ کیوں ؟
176
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

دہلی فسادات کی پولیس تفتیش پر سوال اٹھاتے رہے ایک جج کا تبادلہ کر دیاگیا ہے ۔ وہ تفتیش میں بدانتظامیوں کو لےکر پولیس کی تنقید کرتے رہے تھے اور پولیس تفتیش کو بےحس اور مضحکہ خیز تک قرار دے چکے تھے ۔ انہوں نے تو یہاں تک تبصرہ کر دیاتھا کہ پولیس کی ایسی تفتیش ملک کے باشندوں کے پیسےکی بربادی ہے اور ’ صحیح تفتیش کرنےمیں جانچ ایجنسی کی ناکامی یقینی طور سے جمہوریت کے محافظوں کو اذیت دے گی۔‘ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ سے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کو بھی کہا تھا ۔

کڑ کڑ ڈوما کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو 2020 کے دہلی فساد کے کئی معاملوں کی سماعت کرتے رہے ہیں ۔ انہیں اب جج وریندر بھٹ کی جگہ پر نئی دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ میں خصوصی جج ( پی سی ایکٹ) ( سی بی آئی) کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ جج وریندر بھٹ کڑکڑ ڈوما کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

شمال مشرقی دہلی کا یہ فساد فروری 2020 میں ہوا تھا ۔ شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے حامیوں اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان جھڑپ کے بعد تشدد میں 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔ اسی فساد سے جڑے معاملوں میں جج ونود یادو سماعت کررہے تھے ۔

اپنے تبادلے سےایک دن پہلے ہی جج ونود یادو نے دہلی پولیس کی خوب تنقید کی تھی۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ پولیس گواہ حلف پر جھوٹ بول رہی ہے اور متضاد بیان دے رہی ہے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ تب کیاتھا جب سماعت کے دوران ایک پولس اہلکار نے تین مبینہ فساد کرنے والوں کی شناخت کی، لیکن دوسرے نے کہاکہ جانچ کے دوران ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ جج نے اس حوالہ سے یہ کہتے ہوئے پولیس کمشنر ( شمال مشرقی) سے رپورٹ مانگی تھی کہ’ یہ بے حد افسوسناک صورت حال ہے ۔‘

گزشتہ مہینے سماعت کے دوران بھی پولیس کی انہوں نے زبردست کھینچائی کی تھی ۔ ’لائیو لاء ‘کی رپورٹ کے مطابق پولیس جانچ کی تنقید کرتےہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب تاریخ تقسیم کے بعد دہلی میں سب سے بدترین فرقہ وارانہ فساد ات کا مشاہدہ کرے گی تو جدید سائنسی طریقوں کے استعمال کے بعد بھی صحیح جانچ کرنے میں جانچ ایجنسیوں کی ناکامی یقینی طور سے جمہوریت کے محافظوں کو اذیت پہنچائے گی۔

تفتیشی ایجنسی کو پھٹکار لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں چشم دید گواہوں ، حقیقی ملزمین اور تکنیکی ثبوتوں کا پتہ لگانے کےلیے کوئی کوشش کئے بغیر ہی صرف چارج شیٹ کو داخل کر کے معاملہ سلجھادیا گیا لگتا ہے ۔
انہوں نے کہا تھا ،’یہ عدالت ایسے معاملہ کو عدالتی نظام کےراہداریوں میں بغیر سوچے سمجھے ادھر -ادھر بھٹکنے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے ، اس عدالت کے قیمتی عدالتی وقت کو برباد کرتے نہیں چھوڑ سکتا ہے جبکہ یہ کیس آئینہ کی طرح صاف ہے ۔ ‘

ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے اس معاملے کو ٹیکس دہندگان کی محنت سے کمائی گئی رقم کا بہت بڑا ضیاع قرار دیا ، جس میں پولیس نے صرف عدالت کی آنکھوںپرپردہ ڈالنے کی کوشش کی اور کچھ نہیں۔ ایک دیگر معاملے میں جج ونود یادو نے کہا تھا کہ جانچ کا معیار بہت خراب ہے ۔ انہوںنے غلط طریقے سے کلب کی گئی ایف آئی آر پر بھی اعتراض ظاہر کیا تھا۔

دہلی پولیس کی تفتیش پر اس طرح کے ریمارکس دینے والے جج نے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ سے بھی مداخلت کرنے کو کہہ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ مہینوں میں جج نے بار بار دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ سے جانچ کی نگرانی کرنے اور قصور وار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا ۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں تقریباً750 مقدمات درج کئے گئے ،جن میں سے زیادہ تر معاملے اس عدالت کے زیر سماعت ہیں۔ ابھی تک تقریباً 35معاملوں میں ہی فرد جرم عائد کیا گیا ہے ۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال دہلی ہائی کورٹ دہلی کے شمال مشرقی اور شاہدرہ اضلاع میں درج فرقہ وارانہ تشدد کے مقدمات کی سماعت کے لیے دو سیشن اور دو مجسٹریٹ عدالتیں مقرر کی تھیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN