اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش کا سوشل انجینئرنگ کا نیا فارمولہ کامیاب ہوگا؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
اکھلیش کا سوشل انجینئرنگ کا نیا فارمولہ کامیاب ہوگا؟
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ارویند سنگھ، نئی دہلی

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سوشل انجینئرنگ کے ذریعے یوپی کا قلعہ فتح کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے تحت پارٹی میں جہاں فرنٹل تنظیموں کو مضبوط کر رہی ہے وہیں ایس پی میں پہلی بار دلت تنظیم بنا کر نئے طبقے کو راغب کرنے کی حکمت عملی پر زور دیا جا رہا ہے۔ وجے یاترا کے آغاز کے ساتھ ہی ایس پی صدر نے ریاست بھر میں جاری پارٹی مہم کا جائزہ لینے کی کمان سنبھال لی ہے۔

ایس پی کے پالیسی ساز کو اس بات کا بھروسہ ہے کہ مہنگائی، پٹرول – ڈیزل کے آسمان چھوتی قیمتوں ، کسانوں کا مسئلہ، بے روزگاری وغیرہ کو لے کر یوپی میں بی جے پی کی سرکار کا گراف گرا ہے ۔ ایس پی لوگوں کے اس غصے کو اپنے حق میں کیش کرانے میں مصروف ہے ۔ ایسے میں پارٹی کارکنوں کی محنت اور سوشل انجینئرنگ کا فارمولہ ایس پی کو یوپی کااقتدار دلاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے پردیش کی 72 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اعلان کیا اس میں تمام طبقات کا خاص طور پر دھیان رکھا گیا۔ یہاں تک کہ ذات پر مبنی فارمولیشن ایسا بنایا گیا کہ نہ تو یادو کو زیادہ جگہ ملی اور نہ ہی مسلمانں کو۔ اس میں سماج کے طبقات کو نمائندگی دی گئی ہے ۔

پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یوپی میں انتخابات قریب ہونے کے باوجود بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے پس منظر میں ہونے کا فائدہ ایس پی کی دلت تنظیم کو تقویت دے رہا ہے۔اس تنظیم کا انچارج مٹھائی لال بھارتی کو بنایا ہے، جو کہ طویل عرصہ تک بی ایس پی میں رہے ہیں۔ بی ایس پی کی کم ہو رہی مقبولیت کے درمیان دلتوں کو نئی تنظیم کی ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ ایسے میں یوپی کے سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہی ایک بڑے ٹھکانے کے طور پر نظر آرہی ہے ۔

ایس پی کے مطابق ریاست میں دلتوں اور مسلمانوں کو اب چھوٹی تنظیموں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس لیے اب ان کا جھکاؤ ایس پی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔پھر چاہے اسدالدین اویسی کی پارٹی ہو یا بھیم آرمی کے چندر شیکھر آزاد کی پارٹی ۔ ان پارٹیوں کا پورے پردیش میں نمائندگی نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے فلاح وبہبود کو لے کر پیس پارٹی بنی لیکن اس کا وجود نہ ہونے کےبرابر رہا۔ سوشل انجینئرنگ کے ذریعہ ایس پی اس طبقے کو اپنے حق میں لانے کی کوشش کررہی ہے ۔

اکھلیش یادو پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو میں بھی زیادہ سے زیادہ دوسری ذاتوںکو نمائندگی ملے اس کے لیے بھی تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دینے کے بعد جلد ہی قومی ایگزیکٹیو میں تبدیلی ہوگی اور اس میں تمام طبقات کو نمائندگی دی جائے گی ۔

ایس پی کے ایم ایل سی اور قومی ترجمان سنیل سنگھ ساجن نے ’ہندوستان‘ کو بتایا کہ بی جے پی نے اتر پردیش کے دلتوں، پسماندہ، محروموں، مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں کو جھوٹ بول کر ووٹ لیا، لیکن ان کو ان کا حق نہیں دیا گیا۔ ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو اس طبقے کو ان کا حق دلانے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں ۔ یوپی میں ایس پی حکومت میں جس کی جتنی حصہ داری ، سرکار میں اس کی اتنی بھاگیداری ہوگی اور ایس پی حکومت کے تحت یوپی دوبارہ ترقی کی راہ پر پہلے کی طرح آگے بڑھے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN