اردو
हिन्दी
مارچ 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوگی کی زبان !

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
یوگی کی زبان !
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتواریہ: شکیل رشید
بریلی میں ’ آئی لو محمد ﷺ ‘ کی ریلی پر پولیس کی لاٹھیاں کیوں برسیں ؟ اس سوال کا جواب پانے کے لیے ’ راکٹ سائنس ‘ سے واقفیت ضروری نہیں ہے ۔ اترپردیش ( یو پی ) کی یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار مسلمانوں کو ’ سبق ‘ سکھانا چاہتی تھی ، لہذا پولیس کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تھی کہ ’ جم کر لاٹھیاں بھانجو ‘ ، اور پولیس نے چھوٹ پر مکمل طور پر عمل کیا ۔ کوئی یہ سوال بھی دریافت کر سکتا ہے کہ ’ سبق ‘ کیسا اور کس لیے ؟ اس سوال کا جواب بھی مشکل نہیں ہے ۔ ’ سبق ‘ پٹائی کا ، کارروائی کا ، جیل بھیجے جانے کا ، اور خوف اور ڈر کی نفسیات میں مبتلا کرنے کا ۔ یہ ذہن نشین کرانے کے لیے کہ ’ ہم تمہیں اُس شخصیت کا نام تک نہیں لینے دیں گے جو تمہارے لیے پاک ہے ، اور جسے تم سب سے عظیم سمجھتے ہو ۔‘ یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی کے دماغ پر ’ اقتدار ‘ کا نشہ کس قدر چڑھ گیا ہے ، اس کا اندازہ ان کے روزمرہ کے ’ اعمال ‘ اور ’ بیانات ‘ سے خوب ظاہر ہو جاتا ہے ۔ اُن کی زبان کھلتی ہے تو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بول سے بھری ہوتی ہے ۔ یوگی چاہ کر بھی اپنی زبان کو نفرت کی بھاشا بولنے سے روک نہیں سکتے ، کیونکہ نفرت کا عنصر ان کے خمیر کا حصہ بن چکا ہے ۔ اور ان کا ضمیر اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ مسلمانوں کو ’ سبق ‘ سکھانے کے لیے وہ ہر وہ کام کر سکتے ہیں جس کی کسی بھلے آدمی سے توقع نہیں کی جا سکتی ہے ۔ جمعہ کے روز بریلی میں جو کچھ ہوا اُس کا سارا الزام مولانا توقیر رضا خاں پر عائد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اور لگتا ہے کہ مولانا توقیر رضا خاں کو جلد رہائی نہیں مل پائے گی ۔ اس لیے کہ یوگی انہیں بھی اس بار ’ سبق ‘ سکھانے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں ۔ یوگی کے بول دیکھیں : ’’ مولانا بھول گیا تھا کہ کِس کی حکومت ہے ، ایسا سبق سکھائیں گے کہ نسلیں فساد کرنا بھول جائیں گی ۔‘‘ یوگی پارلیمنٹ میں ایک بزدل کی طرح رونا بھولے نہیں ہوں گے ، ان کا رونا اس لیے تھا ، کہ اس وقت کی ملائم سنگھ یادو کی حکومت نے ’ غیر قانونی اور غیر آئینی حرکتوں ‘ پر اُن کی بندش کی تھی ، اور یو پی کی پولیس ہی تھی جو ان کے پیچھے لگائی گئی تھی ۔ ان دنوں یوگی رکن پارلیمنٹ تھے ، اس کے باوجود پولیس کی چند معمولی قسم کی کارروائیوں کو جھیل نہیں سکے تھے ۔ لیکن آج جب اقتدار پر متمکن ہیں تو مسلمانوں اور اپنے سیاسی حریفوں کے پیچھے اپنی پولیس لگا کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ بڑے بہادر ہیں ! اللہ رب العزت کا قانون ہے کہ زمانہ بدلتا رہتا ہے ، بادشاہ ہمیشہ بادشاہ نہیں رہتا ، ایک دن — بھلے وہ دن دیر سے آئے — بادشاہ کو اپنا تخت خالی کرنا پڑتا ہے ۔ اور یوگی کا جانا تو یقینی ہے ، کیونکہ معاملہ حضرت محمد ﷺ کا اور نبی ﷺ سے محبت کرنے والوں کا ہے ۔ کوئی ڈرنے والا نہیں ہے ، توقیر رضا خاں کو گرفتار کرلیا ، لیکن دوسروں کی زبانیں بند نہیں کر سکتے ۔ منوّر رانا کی صاحب زادی سمیّہ رانا نے سخت لہجے میں یوگی کو للکارا ہے ، کہا ہے ’ یوگی کی زبان ہی ان کی پہچان ہے ۔ ‘ اور یہ سچ بھی ہے ، ہر انسان اپنی زبان سے پہچانا جا سکتا ہے کہ وہ کیسا ہے ۔ مزید ایک بات ؛ ’ آئی لو محمد ﷺ ‘ کو مسلمان سڑکوں پر اُسی وقت لائیں جب انہیں یہ یقین ہو کہ ظالم حکمراں ’ سبق ‘ سکھانے کی کوشش نہیں کریں گے ، کیونکہ ہوتا یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر اترتے ہیں ، پولیس کی لاٹھیاں کھاتے ہیں ، زخمی ہوتے ہیں ، اور اگر گولیاں چلیں تو شہید ہوتے ہیں ، ایف آئی آر بنتی ہے ، اور نوجوان برسوں کے لیے سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیے جاتے ہیں ، اور عدالت سے انہیں انصاف اسی وقت ملتا ہے جب ان کی عمریں ڈھل چکی ہوتی ہیں ۔ نوجوانوں کو ان مصائب سے محفوظ رکھنا ہوگا ، لہذا یہ ضروری ہے کہ سڑکوں پر اسی وقت اترا جائے جب یہ مکمل یقین ہو کہ ریلی یا مظاہرہ اور احتجاج پُر امن رہے گا ، کسی طرح کی شرانگیزی نہیں ہوگی ۔ ویسے یہ ممکن نہیں ہے ، بہت احتیاط کی ضرورت ہے ، کیونکہ شرانگیزی ’ کرائے کے غنڈوں ‘ اور ’ منافقوں ‘ سے کروائی جاتی ہے ۔ پِستا ہے عام انسان ۔

ٹیگ: remarkUttar pradeshyogi adityanathYogi languageاتر پردیشبیانیوگی آدتیہ ناتھیوگی کی زبان

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

US Bounty Iranian Leaders News

امریکہ نے اہم ایرانی لیڈروں کے سر کی قیمت رکھ دی، کس نے کہا پریل تک چلے گی جنگ

Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

مارچ 14, 2026
Middle East War Updates News

سعودی عرب میں پانچ امریکی طیارے تباہ کردیے گئے، عراق میں سفارت خانہ پر حملہ، تل ابیب دھماکوں سے تھرا اٹھا

مارچ 14, 2026
US Bounty Iranian Leaders News

امریکہ نے اہم ایرانی لیڈروں کے سر کی قیمت رکھ دی، کس نے کہا پریل تک چلے گی جنگ

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

Sambhal Worshippers Restriction News

سنبھل: یوگی حکومت کو جھٹکا، نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا حکم منسوخ، ہائی کورٹ کی پھٹکار

مارچ 14, 2026
Sonam Wangchuk Detention News

مرکز کا سونم وانگچک کی نظر بندی کو فوراً منسوخ کرنے کا فیصلہ

مارچ 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN