نئی دہلی :(ایجنسی)
مشہور میسجنگ ایپ ’وہاٹس ایپ‘ نے حال ہی میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ پیش کیا ہے۔ یہ ایک دیرینہ فیچر ہے جو اس کے حریف ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر طویل مدت سے دستیاب ہے۔’ وہاٹس ایپ بزنس‘ کے تحت یہ فیچر نہ صرف بزنس کے لیے بلکہ دو سم کارڈ والے صارفین کے درمیان بھی مشہور ہو گیا ہے جو اپنے دونوں نمبر پر وہاٹس ایپ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ’بزنس‘ اپنے گاہکوں سے جڑنے، سوالوں کا جواب دینے اور آرڈر کے لیے وہاٹس ایپ کا استعمال کرنے میں اہل ہیں۔
حال میں وہاٹس ایپ صارفین کو وہاٹس ایپ اور وہاٹس ایپ بزنس دونوں پر چار ڈیوائس مفت میں کنکٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جلد ہی یہ نظام بدل سکتا ہے، کیونکہ وہاٹس ایپ بزنس کے لیے وہاٹس ایپ ایک پیڈ سبسکرپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیڈ سبسکرپشن وہاٹس ایپ بزنس صارفین کو ایک وہاٹس ایپ اکاؤنٹس سے 10 ڈیوائس تک کنیکٹ کرنے کی سہولت دے گا، جس سے بزنس کے لیے اپنے گاہکوں سے جڑنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ نئے ملازمین اپنے فون پر ایک ہی اکاؤنٹ کو ایکسس کر پائیں گے۔
فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ممبرشپ اکاؤنٹ میں دیگر فیچرس آئیں گے یا نہیں، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ میٹا-آنرشپ والا میسجنگ ایپ سبسکرپشن پلان کو مزید ایکسائٹنگ بنانے کے لیے کئی دیگر فیچرس پیش کرے گا۔ یہاں تک کہ اس کی قیمت اور سبسکرپشن مدت کے بارے میں بھی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ یہ ایک بار کی ممبرشپ فیس کے ساتھ آئے گا یا پھر ماہانہ یا سالانہ فیس دینے کی ضرورت ہوگی، اس سلسلے میں کوئی اطلاع ہنوز نہیں دی گئی ہے۔