اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپ کا ’احسان‘مسلمانوں کو ہندو بنانے کا پلان فی الحال ملتوی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
آپ کا ’احسان‘مسلمانوں کو ہندو بنانے کا پلان فی الحال ملتوی
259
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے مسلمانوں اور مسیحیوں کو ہندو مذہب میں تبدیل کرنے کے مطالبہ کو واپس لے لیا ہے۔ کرناٹک حکومت کے ایک متنازع تبدیلی مذہب کے قانون کی منظوری کے چند روز بعد، 25 دسمبر کو ریاست کے ضلع اُوڈوپی کے کرشنا مٹھ میں منعقد ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے اس ملک میں رام مندر تعمیر کر دیا ہے، جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کر دیا ہے، ہمیں پاکستان کے مسلمانوں کو ہندو بنانا چاہیے، ہمیں گھر واپسی کو ترجیح دینی ہوگی، اکھنڈ بھارت کے تصور میں پاکستان شامل ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا تھا کہ مٹھوں اور مندروں کو اس سلسلے میں قیادت کرنی چاہیے اور ہر مندر اور مٹھ کو اس کے لیے سالانہ ہدف مقرر کرنا چاہیے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب تیجسوی نے تفرقہ انگیز بیان دیا ہو۔ ان کے گذشتہ متنازع تبصروں کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی اور انھوں نے 27 دسمبر کو یہ کہتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا کہ ’دو دن قبل اُوڈوپی سری کرشنا مٹھ میں منعقدہ ایک پروگرام میں میں نے ’بھارت میں ہندو بحالی‘ کے موضوع پر بات کی تھی۔ میری تقریر کے بعض بیانات نے ایک افسوسناک تنازع پیدا کر دیا ہے۔ اس لیے میں غیر مشروط طور پر یہ بیانات واپس لیتا ہوں۔‘

اگرچہ انھوں نے اپنے بیانات واپس لیے لیکن ان کی تقریب کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کیا گیا تھا۔ جب تک وہ اپنے بیانات کے لیے معافی مانگتے تب تک ان کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔

تیجسوی سوریا کون ہیں؟

تیجسوی کو مرکزی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وہ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس سے بچپن سے جڑے ہوئے ہیں اور جنوبی بنگلور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی نے لوگوں کی توقع کے خلاف سابق مرکزی وزیر اننت کمار کی بیوہ، تیجسونی اننت کمار، کے بجائے انھیں ٹکٹ دیا تھا۔

پارٹی کا ان پر اعتماد اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت ان کی عمر محض 28 سال تھی اور انھیں اتنی بڑی سطح پر کوئی انتخابی تجربہ نہیں تھا۔ پارٹی کی امیدوں کے مطابق انھوں نے کانگریس کے ایک تجربہ کار امیدوار کو شکست دی تھی۔

اسی انتخابی مہم کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ ’اگر آپ مودی کے ساتھ ہیں تو بھارت کے ساتھ ہیں۔ اگر آپ مودی کے ساتھ نہیں تو آپ بھارت مخالف قوتوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل 2018 میں کرناٹک کے شہر کے جے نگر نامی سیٹ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کو ’صحیح طور پر ایک ہندو پارٹی بننا چاہیے نہ کہ صرف ایک ایسی پارٹی جسے ہندو پارٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہو۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ چاہیں تو مجھے متعصب یا فرقہ پرست کہیں۔ لیکن جے نگر میں بی جے پی کی شکست کی واحد وجہ مسلم ووٹوں کا یکطرفہ ہونا ہے۔‘ انھوں نے ثبوت کے طور پر جے نگر کے ایک علاقے کی نشاندہی بھی کی جہاں کانگریس پارٹی کو زیادہ ووٹ ملے تھے۔

’دی ہندو‘ کی ویشنا رائے نے تو اپنے ایک کالم میں یہاں کہہ دیا کہ تیجسوی انھیں ایک نوجوان نریندر مودی کی یاد دلاتے ہیں۔ ’مودی کی طرح تیجسوی کو آر ایس ایس کی حمایت حاصل ہے۔ مودی کی طرح وہ حقائق کے ساتھ کھیلتے ہیں۔‘

سماجی کارکن راجندرن پربھاکر جو کہ جنوبی بنگلور میں کام کرتے ہیں، بتاتے ہیں کہ ’تیجسوی آر ایس ایس کارکن ہیں اور ان کا بچپن جنوبی بنگلور میں ہی گزرا ہے۔‘ ایک مقامی صحافی کے مطابق اس علاقے میں ہندو اعلیٰ ذاتوں کی اکثریت ہے۔ پربھاکر بتاتے ہیں کہ انھیں آر ایس ایس نے تیار کیا ہے اور وہ نظریاتی طور پر کافی مضبوط ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ تیجسوی کئی شعبوں میں ماہر سمجھے جاتے ہیں، مثلاً ’وہ اچھے مقرر ہیں، اچھا لکھتے ہیں اور بحث و مباحثے میں بھی اچھے ہیں۔ اور اس کے علاوہ ان کے بہت اعلیٰ سطح پر سیاسی تعلقات ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’ان کے عروج کی وجہ ان کے اعلیٰ سطحی سیاسی تعلقات ہیں، جن میں بی جے پی کے بڑے نام شامل ہیں جن میں سے نریندر مودی بھی ایک ہیں۔‘

پارٹی قیادت سے ان کی قربت اس بات سے صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے ایم پی آفس کے افتتاح کے لیے امت شاہ خود بنگلور آئے۔

بنگلور شہر کو بھارت کی ’سیلیکن ویلی‘ کہا جاتا ہے جہاں کمپیوٹر سے متعلق کاروبار اور نوکری کے لیے پورے ملک سے نوجوان آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں تعلیم کی شرح شمالی ریاستوں سے بہتر ہے۔

تاہم گذشتہ دو پارلیمانی انتخابات میں شہر کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی کامیاب رہی ہے اور جنوبی بنگلور کی سیٹ پارٹی 1991 سے جیت رہی ہے۔

سماجی ہم آہنگی پر آواز بلند کرنے والے وکیل ونے پربھاکر کہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ سیاست سے تعلیم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پربھاکر کہتے ہیں کہ یہاں سے فتحیاب ہونے کے لیے پارٹی نے ’وہ چیزیں سیکھ لی ہیں جو اسے سیکھنا چاہیے تھیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔‘

(بشکریہ: بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN