اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے ہونے والا اجلاس ’قطر کی درخواست پر‘ کل تک ملتوی کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اب قطری وزیراعظم شرکت کر سکتے ہیں۔اس سے قبل اس اجلاس کو آج مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے منعقد ہونا تھا۔
یاد رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ کو ایک خط میں دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی تھی۔اس خط میں قطر نے اسرائیلی حملے کو قطری شہریوں اور یہاں رہنے والوں کے لیے ’سنگین خطرہ‘ قرار دیا ہے۔








