اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی میں افغان اسکول کے سیکڑوں طلبہ بے یقینی کا شکار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
دہلی میں افغان اسکول کے سیکڑوں طلبہ بے یقینی کا شکار
35
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (ایجنسی)

نئی دہلی کی بستی حضرت نظام الدین سے ملحق بھوگل نامی علاقے میں واقع جمال الدین افغانی اسکول بھارت میں رہنے والے افغان پناہ گزینوں کے بچوں کے لیے باضابطہ حصول تعلیم کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ یہ اسکول گزشتہ کئی برسوں سے چل رہا ہے حالانکہ علاقے کے بیشتر افراد اس سے واقف نہیں ہیں۔

نئے حالات میں اسکول کا کیا ہو گا؟

اس اسکول کا قیام ایک غیر سرکاری تنظیم نے 1994میں کیا تھا تاہم بعض اسباب کی بنا پر یہ بند ہو گیا تھا۔ سن 2000 کے بعد سے جمال الدین افغانی اسکول نئی دہلی میں افغان سفارت خانے اور کابل میں افغان حکومت کے مالی تعاون سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ یہ ان افغان بچوں کے لیے حصول تعلیم کا اہم مرکز ہے جو بھارتی زبانوں سے واقف نہیں ہیں۔

افغانستان میں بدلتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے اس اسکول کی انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اسکول کی پرنسل ثانیہ فضا تاج بتاتی ہیں کہ اس اسکول میں 515 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 26 ٹیچروں سمیت عملے کے ارکان کی کل تعداد 36 ہے۔ وہاں انگریزی کے علاوہ پشتو، دری، ریاضی اور سائنس جیسے مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے۔

فضا تاج نے بتایا کہ اس اسکول کا پورا خرچ افغان حکومت برداشت کرتی ہے۔ اسکول کی عمارت کا کرایہ اور ٹیچروں کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر ضروریات حتیٰ کہ طلبہ کو کتابوں وغیرہ کے لیے مالی امداد بھی افغان حکومت کی طرف سے ہی ملتی ہے۔ لیکن پچھلے آٹھ ماہ سے افغان حکومت کی طرف سے یہ امداد معطل ہے، جس کی وجہ سے ٹیچروں کو تنخواہیں اور عمارت کا کرایہ بھی ادا نہیں کیے گئے۔

مستقبل غیر یقینی

افغان اسکول کے ایک ٹیچر حمیداللہ حیدریار کا کہنا تھا کہ چونکہ اس وقت افغانستان میں کسی طرح کی حکومتی سرگرمیاں نہیں ہیں اور یہ ایک سرکاری اسکول ہے، اس لیے کابل میں حکومت کے قیام تک تو بہرحال انتظار کرنا ہی پڑے گا۔ حکومت کے قیام کے بعد ہی اسکول افغان حکام سے رابطہ کرے گا۔ اس کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ آیا یہ اسکول اپنا کام جاری رکھے گا، اسے بند کر دیا جائے گا اور آیا اساتذہ کو ان کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

دسویں جماعت میں زیر تعلیم افغان صوبے لغمان کا رہائشی یوسف انواری بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہے۔ انواری سن 2016 میں اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ بہتر مستقبل کی تلاش میں بھار ت آیا تھا۔ وہ کہتا ہے کہ بھارت آنے کے بعد اسے اور اس کے اہل کانہ کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور اب افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے ایک اور چیلنج سامنے آ گیا ہے۔

یوسف انواری کہتا ہے کہ اب تعلیم پس منظر میں چلی گئی ہے اور اس کے اہل خانہ کو اپنی توانائی ضروریات زندگی کے حصول پر صرف کرنا پڑ رہی ہے۔ ”ایک ہفتہ قبل تک ہماری توجہ تعلیم پر تھی، چونکہ ہم ایک جنگ زدہ ملک سے آئے تھے، اس لیے ہم سمجھتے تھے کہ تعلیم سے ہمیں اپنی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا۔ ہر شخص کو اب اپنے وطن میں موجود رشتہ داروں کی سلامتی کی فکر لاحق ہے اور مستقبل غیر یقینی نظر آ رہا ہے۔”

ماہرین تعلیم بھی فکر مند

افغان بچوں کی تعلیم اور اسکول کے مستقبل کے حوالے سے بھارت میں ماہرین تعلیم اور سماجی کارکن بھی فکر مند نظر آ رہے ہیں۔

ماہر تعلیم پروفیسر اے ایم شاہ کا کہنا تھا، ”موجودہ صورت حال میں خدشہ ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں سیاسی بے یقینی کی وجہ سے اسکول بند ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو بھارت میں رہنے والے افغان بچے تعلیم کے مواقع سے محروم ہو جائیں گے۔‘‘

بھوگل کے مقامی رہائشی اور ریٹائرڈ ٹیچر ڈی ڈی دت بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ طلبہ کی تعلیم کسی بھی صورت بند نہیں ہونا چاہیے، بالخصوص ایسے موقع پر جب ان طلبہ کا ملک ایک بڑے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔

ماہر تعلیم این ایل خان کا کہنا تھا، ”اسکول کو بچانے اور وہاں تعلیم جاری رکھنے کے لیے حکومتوں کو آگے آنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ایک اسکول ہی نہیں بلکہ جمہوری افغانستان کی علامت بھی ہے۔‘‘

اس اسکول کے طلبہ، اساتذہ اور پرنسپل کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہیں امید ہے کہ افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت اس اسکول پر مناسب توجہ دے گی۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN