نئی دہلی :
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے تعلیمی سیشن 2021-22 کے لئے داخلے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ داخلہ امتحان جولائی اور اگست میں ہوگا۔ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 134 نئے کورسز کے داخلے کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا اور 8 نئے کورسز اور 4 نئے شعبہ جات کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے مطابق ، یہ 26 جولائی سے 28 اگست تک داخلہ امتحانات ہوںگے ، جس کے لئے درخواست گزاروں کو 30 جون تک آن لائن فارم جمع کرانے ہوں گے۔
لینگویج کورسز میں پارٹ ٹائم کورس، سرٹیفکیٹ کورسز ڈپلوما کورسز اور ایڈوانس ڈپلوما کورسز کے لئے یونیورسٹی بعدمیں الگ سے نوٹس جاری کرے گی۔ یونیورسٹی نے یہ بھی صاف کیا کہ موجودہ وبا کو دیکھتے ہوئے داخلہ امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے ۔ داخلہ امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ 15 جولائی سے جاری کئے جائیں گے۔








