اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
18
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے بارہویں بار خطاب کیا ان کی 103منٹ کی طویل تقریر میں سارے رنگ تھے ،مستقبل کے بھارت کی تصویر تھی ،نوجوانوں کی ترقی کا منصوبہ تھا ،پاکستان کے لیے لال آنکھیں تھیں اور ٹرمپ کے ٹیرف ٹیرر کا مقابلہ کرنے اور ملک کو آتم نربھر بنانے کا عزم تھا ،پہلی بار بی جے پی کی مدت آرگنائث آر ایس ایس کی کھل کر تعریف کی ،اسی کے ساتھ کچھ اشارے اور پیغامات ،تنببہیات  اور  انتباہ بھی تھے ،ان کا مخاطب کون تھا ،کس پر اشارہ تھا جس کے لیے تھے اسے ڈی کوڈ کرنے کی بھلے ہی ضرورت نہ ہو مگر ان کا مکرر اعادہ اس لیے کرنا چاہیے کہ شکاری کی نگاہ میں ہیں شکار باخبر تو رہے تاکہ  بے خبری میں مارا نہ جائے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر دلپذیر میں کہا   ملک کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش سے خبردار کیا۔ انہوں نے اس معاملے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے  کہا، ‘میں ملک کو ایک تشویش اور چیلنج کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے، ایک نئے بحران کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ یہ درانداز میرے ملک کے نوجوانوں کی روزی روٹی چھین رہے ہیں، ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور معصوم قبائلیوں کو گمراہ کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ ملک یہ برداشت نہیں کرے گا۔’وزیر اعظم نے آبادیاتی تبدیلیوں کو خاص طور پر سرحدی علاقوں میں قومی سلامتی اور سماجی تناؤ کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے خطرہ ہے اور اسے روکنے کے لیے حکومت نے ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد غیر قانونی دراندازی کو روکنا اور مقامی آبادی کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
انہوں نے جھارکھنڈ جیسی ریاستوں کا ذکر کیا جہاں بنگلہ دیشی اور روہنگیا دراندازوں کے قبائلی خواتین سے شادی کرنے اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے سے آبادی کا توازن مبینہ طور پر متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بتانے کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں کہ لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم نے اپنے ان ‘قیمتی’ خیالات سے کس کو نشانہ بنایا اور کس کو اشارہ کیاـ اور اس کا مقصد کیا ہے،اسے سن کر گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پی ایم کی وہ ہیٹ اسپیچ یاد آگئی ہوں گی جو انہوں اس ملک کی مخصوص ابادی کی شان میں کی تھیں،ان میں منگل سوتر چرانے ،بھینس چرانے جیسی باتوں تک کا ذکر کیا گیا تھا اور بڑے پیمانے پر تنقید ہوئی ـ یہ الگ بات ہے کہ اس بیانیہ کو جنتا نے مسترد کردیا تھا ـ لال قلعہ سے اب پھر نئی بساط پرانے بیانیہ کے ساتھ مغربی بنگال اور آسام کے الیکشن کے مدنظر بچھائی گئی ہے ،انہوں نے ملک کے بیرونی اور داخلی ‘دشمنوں’ کی نشاندہی
کردی  یہ صرف مسلمانوں کے لیے ہی الارم نہیں ہے بلکہ مسلم لیڈرشپ کے لیے بھی انتباہ ہے اگر وہ اسے سمجھے ـایک نیا چیلنج ایک نئی آزمائش آسام میں اس کے مظاہر نظر آرہے ہیں جہاں بنگالی نژاد  مسلمانوں کو فلسطین کی طرح بے دخلی مہم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ـ اور پورا ملک خاموش ہے مسلم  جماعتوں ـکی فہرست میں ویسے بھی  شامل مشرقی ریاستوں کے مسلمانوں کے مسائل ترجیحات میں نہیں رہے ہیں ـ  وزیر اعظم کے اس بیان کو بی جے پی اور  سنگھ آر ایس ایس کی طویل مدتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس سرحدی ریاستوں جیسے جھارکھنڈ، آسام، مغربی بنگال اور اتراکھنڈ میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے پر طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتے  رہے ہیں۔ سنگھ  کے ترجمان ‘پنچ جنیہ’ نے اس سے قبل آسام کے نو اضلاع میں ہندوؤں کے اقلیت بننے اور مغربی بنگال کے مرشد آباد جیسے علاقوں میں آبادیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی تھی۔ مودی کے اس بیان کو ہندو برادری میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرکے ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، یہ نئی بوتل میں پرانی شراب ہے مگر شراب بیت نشہ آور ہے ہندوؤں میں ذہنوں میں خوف اور نفرت کی کھاد عرصہ دراز سے ڈالی جارہی ہے سو کروڑ سے زائد کی آبادی کو  یس کروڑ سے ڈرایا جاتاہے اور وہ ڈر بھی جاتی ہے ،اس کی سیاسی و انتخابی منفعت ہے یہ وہ شئیر ہے جو لگاتار بڑھتا ہی رہتا ہےـ لیکن کبھی دھوکہ بھی ہوجاتا ہے جیسے 2024 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی نے ‘بنگلہ دیش کی دراندازی’ کو ایک بڑا مسئلہ بنایا تھا، حالانکہ وہ جیت نہیں پائی تھی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی 20 ستمبر 2024 کو جھارکھنڈ میں کہا، ‘بی جے پی منتخب طور پر روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں کو باہر بھیجے گی۔’ اب یہ مہم دہلی، مہاراشٹر اور گجرات جیسی ریاستوں میں بڑے زور و شور سے چلائی جا رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں اس مسئلے سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ڈیموگرافک تبدیلی پر  مودی کا بیان اور ‘ہائی پاور ڈیموگرافی مشن’ کا اعلان ایک سنجیدہ سیاسی اقدام ہے۔ بی جے پی اسے قومی سلامتی اور مقامی مفادات کے تحفظ کا مسئلہ قرار دے رہی ہے  جب کوئی مسئلہ قومی سلامتی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو پھر ہر ایکشن ،ہر قدم اٹھانے کی کھلی چھوٹ ہوتی ہے چوں چراں کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ،ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی گرچہ اس بیان کو  اپوزیشن  فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور انتخابی حکمت عملی کا حصہ سمجھ رہی ہے اور کہہ بھی رہی ہے ـ  یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ ‘ہائی پاور ڈیمو گرافی مشن’ کو کیسے نافذ کیا جاتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN