نئی دہلی (ایجنسی)
دہلی یونیورسٹی میں ہندو مہا سبھا کے لیڈر رہے ونائک دامودر ساورکر کے نام پر کالج بنے گا ۔ اس تجویز کو دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی ، سشما سوارج، ارون جیٹلی کے نام پر بھی کالج- سینٹرز کے نام رکھیں جائیں گے ۔
دہلی یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی بدھ کو میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں نئے اداروں کے ناموں کو منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں سابق پی ایم اٹل بہاری واجپئی ، سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے نامور بی جے پی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ ساورکر سمیت بی جے پی کے ان لیڈروں کے نام پر کالجوں کے نام رکھنے کے دہلی یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد تنازع پیدا ہوسکتا ہے ۔








