اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہریانہ میں کسانوں پر برسیں لاٹھیاں،ڈی ایم نے سر پھوڑ دینے کا حکم دیا،ویڈیو وائرل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ہریانہ میں کسانوں پر برسیں لاٹھیاں،ڈی ایم نے سر پھوڑ دینے کا حکم دیا،ویڈیو وائرل
478
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرنال :(ایجنسی)

مرکزی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے سبب کسان گزشتہ تقریباً 10 مہینے سے احتجاج کررہے ہیں ،لیکن بی جے پی کے زیر اقتدار ہریانہ میں کسانوں اور پولیس کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے ٹکراؤ ہوتا آیا ہے ، کسانوں پر لاٹھی چارج اور انہیں گرفتار کرنے کے لگاتار الزام لگتے آئے ہیں۔ لیکناب ہریانہ کے کرنال سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں ڈپٹی مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم) پولیس اہلکاروں کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ یہاں سے کوئی بھی گزرے تو اس کا سر پھوٹا ہونا چاہئے ۔

आज करनाल में CM खट्टर व भाजपा के सभी MP,MLA की कोई बैठक है, किसानों के डर से करनाल सील है।

ये ड्युटी मजिस्ट्रेट कह रहे हैं कि यहां कोई नहीं आना चाहिए उठा उठा कर मारना, सिर फोड़ देना, पूरी छूट है। ऐसा क्यों?

आख़िर इतनी दरिंदगी तो अंग्रेजो ने भी अपने लोगो के साथ नही किया होगा। pic.twitter.com/W3YYxTyaPy

— Naresh Balyan (@AAPNareshBalyan) August 28, 2021

دی کوئنٹ ہندی کے مطابق کرنال کے ایس ڈی ایم آیوش سنہا کایہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لگاتار وائرل ہو رہاہے۔ تمام لوگ اس کی تنقید کررہے ہیں ،لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کے سامنے آنےکے ٹھیک بعد کئی ایسی تصاویر بھی سامنے آنے لگی ہیں جن میں کسانوں کے سر سے خون نکلتا ہوا نظر آرہاہے ، ساتھ ہی پولیس کے لاٹھی چارج کے بھی ویڈیو شیئر کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ہریانہ میں کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج کو لے کر کانگریس نے ریاست کی کھٹر حکومت کے خلاف زوردار آواز بلند کی ہے اور کہا ہے کہ جو رویہ بی جے پی-جے جے پی حکومت کا کسانوں کے خلاف رہا ہے، وہ جنرل ڈائر کی یاد دلانے والا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’آج بی جے پی-جے جے پی کی بزدل حکومت نے کرنال میں اَن داتا کسان پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کر کے ایک بر پھر جنرل ڈائر کی یاد دلا دی۔ پرامن طریقے سے مظاہرہ کر رہے کسانوں کو جانوروں کی طرح دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا۔ درجنوں لہولہان ہو گئے اور سینکڑوں کو چوٹیں آئیں۔ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ دشینت چوٹالہ اور منوہر لال کھٹر اَن داتا کسان کے اصلی دشمن ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی-جے جے پی حکومت نے مل کر گزشتہ 9 مہینوں سے کسانوں کے حصے میں لاٹھی چارج، پانی کی بوچھاریں، آنسو گیس کے گولے اور کیلوں و نشتروں کے ذریعہ تکلیف کی داستان لکھ دی ہے۔‘‘

जलियांवाला बाग का मंजर नही देखा,
लेकिन शायद कुछ ऐसा ही रहा होगा..

जनरल डायर को भी नही देखा,
लेकिन शायद मोदी जैसा ही रहा होगा.. pic.twitter.com/8uDmrTeb2o

— Srinivas BV (@srinivasiyc) August 28, 2021

رندیپ سرجے والا نے کرنال واقعہ کو لے کر ہریانہ حکومت پر بے انتہا ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 25 نومبر 2020 سے آج تک کسان مزدور کے سینے پر مودی و کھٹر حکومتوں نے لگاتار حملہ کیا ہے اور خون بہایا ہے۔ 25 نومبر کو جب کسانوں نے گاندھی وادی طریقے سےد ہلی کی جانب رخت سفر باندھا تو انبالہ، سرسہ، پلول اور راجستھان بارڈر سے جگہ جگہ سڑکیں کھود دی گئیں، ٹھنڈے پانی کی بوچھاریں کی گئیں، آنسو گیس کے گولے چلائے گئے اور کسانوں کے سر پر لاٹھیاں مار کر ان کا راستہ روکا گیا۔ گزشتہ 9 مہینے میں انبالہ، کالکا، پیپلی، کرنال، جیند، پلول، ریواڑی، روہتک، ہسار، سرسہ اور ریاست کے ہر کونے میں بی جے پی-جے جے پی حکومت نے کسانوں کی آواز کو کچلنے کے لیے پولیس سے لاٹھیاں برسوائیں، لیکن نہ آواز دبی، نہ سر جھکے اور نہ عزائم ٹوٹے۔

https://twitter.com/BurnwalRoshanKr/status/1431572067552403461

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ’’ایک بات صاف ہے، دھرتی کے بھگوان کسان پر ایسی بربریت ایک حیوان شکل والی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ ملک اور ہریانہ کا اقتدار اب حیوانوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے، جو قسمت لکھنے والے اَن داتا کسان کی روح اور جسم کو لہولہان کر رہے ہیں۔ کرنال میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے منظر عام پر آئے ویڈیو سے یہ صاف ہے کہ وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ سے کسانوں کے سروں پر لاٹھیاں برسا کر قاتلانہ حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وہ کسان جو کھیت کو خون پسینے سے سیراب کر کے ملک کی بھوک مٹاتا ہے، اسے بے رحمی اور بربریت کے ساتھ پیٹ پیٹ کر خون سے نہلا دیا گیا ہے۔ وجہ وہ تین سیاہ قوانین ہیں جس کے ذریعہ سے بی جے پی-جے جے پی زراعت کو چند سرمایہ داروں کی غلام بنانا چاہتی ہے اور کسان کی اگلی فصل اور اگلی نسل کو ان سرمایہ داروں کا غلام بنانا چاہتی ہے۔ لیکن کسان کو نہ کبھی اقتدار اور ظلم جھکا پائے ہیں، اور نہ کبھی کسانوں کے مستقبل کو روند کر بی جے پی-جے جے پی یہ کر پائے گی۔‘‘

رندیپ سرجے والا مرکز کی مودی حکومت اور ہریانہ کی کھٹر حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’یاد رہے کہ مودی-کھٹر حکومتوں پر ’مظالم اور بربریت‘ کو لے کر مقدمہ چلے گا۔ کسانوں کی راہ میں بچھائے گئے ’کیل اور کانٹے‘، ان کی شہادتیں اور 9 مہینے سے سڑکوں پر پڑے کسان کی تکلیفیں اس کی گواہ بنیں گی اور جمہوریت کے دیوتا کا فیصلہ ایک نظیر بنے گا تاکہ مستقبل کے ہندوستان میں پھر کبھی کوئی تاناشاہ اَن داتا کے خلاف ایسی گستاخی نہ کر پائے۔ منوہر لال کھٹر-دشینت چوٹالہ نے آج کسان نہیں، ہمارے بھگوان کو پیٹا ہے… سزا ملے گی۔ سڑکوں پر بہتے اور کسانوں کے جسم میں نکلتے خون کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ اب بھی وقت ہے- یا کسان کے ساتھ کھڑے ہو جائیے، یا گدّی چھوڑ دیجیے۔‘‘

https://twitter.com/cpimspeak/status/1431574336075358213

کسانوں کی پٹائی پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کئی سرکردہ سیاسی ہستیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پھر خون بہایا ہے کسان کا، شرم سے سر جھکایا ہندوستان کا!‘‘ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کسان محنت کر کے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پر انھیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسان پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کا کام کرے گی۔‘‘ اس کے علاوہ بھی کئی لوگوں نے کسانوں کی پٹائی کرنے کے لیے ہریانہ کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ذیل میں دیکھیے کچھ چنندہ پوسٹس…

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN