کابل :(ایجنسی)
افغانستان کی راجدھانی کابل میں جمعرات کو ہوئے بم دھماکوں کے بعد اتوار کو ایک مرتبہ پھر سے دھماکہ کی خبر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکہ کی آواز کافی دور تک سنی گئی ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ بگرا علاقہ میں ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آئی ایس آئی نے امریکی اسٹاف کو نشانہ بنانے کیلئے کیا تھا ۔ راکیٹ سے ہوئے حملہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ تین دیگر افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
اس حملہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں ایک گھر سے دھنوا اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔ بتادیں کہ اتوار کی صبح ہی امریکی فوجی کمانڈر نے کہا تھا کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر کابل ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا ، جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
گذشتہ روز بھی امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔











