اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کابل ہوائی اڈے پر راکٹ حملے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کابل ہوائی اڈے پر راکٹ حملے
41
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)

امریکی عہدیداروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز کم از کم پانچ راکٹ داغے گئے۔ حالانکہ ایک مریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے اینٹی میزائل سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز صبح کی بھیڑ بھاڑ شروع ہونے سے قبل دارالحکومت میں راکٹوں کے گزرنے کی آوازیں سنائی دیں۔

طالبان کے ذریعہ دو ہفتے قبل معزول کردہ افغان حکومت کے انتظامی شعبے سے وابستہ ایک سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ شمالی کابل سے ایک گاڑی سے داغے گئے تھے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں بھی ہوائی اڈے کے اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم کی آوازیں سنائی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑ ک پر تیز دھار والے لوہے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پڑے ہوئے دکھائی دیے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کم از کم ایک راکٹ کو مار گرایا گیا۔

شمالی علاقے میں عمارتوں کے اوپر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی علاقے میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک جلتی ہوئی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ جس میں بظاہر جوابی کارروائی کے دوران آگ لگ گئی۔ تاہم ابھی اس طرح کی پوسٹس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مکمل انخلاء میں 48 گھنٹے سے بھی کم باقی

اس دوران افغانستان سے غیرملکی اور افغان شہریوں اور بالخصو ص ایسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے جنہوں نے گزشتہ 20 برس کی جنگ کے دوران امریکی افواج کے لیے کام کیا تھا اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان ان لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں، حالانکہ طالبان نے کسی طر ح کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی اور افغان عوام کے انخلاء کا کام آخری مرحلے میں اور منگل کے روز آخری امریکی فوج کے انخلاء کے ساتھ ہی یہ کام باضابطہ مکمل ہوجائے گا۔

بین الاقوامی فورسز کے انخلاء کے بعد سب سے بڑا خطرہ داعش سے ہے جو کہ طالبان کاحریف گروپ ہے۔ اس نے گزشتہ ہفتے کابل ہوائی اڈے کے باہر خود کش بم دھماکہ کیا تھا جس میں 13امریکی فوجیوں سمیت 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید حملوں کے حوالے سے متنبہ کیا ہے اور امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے اتوارکی رات کو دھماکہ خیز مادوں سے بھرے ہوئے ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا تھا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس نے کہا کہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی ایک کار بم کو تباہ کردیا گیا اور ایک دوسری کار قریبی مکان سے ٹکرا گئی۔

امریکا پر فضائی حملوں کے ذریعہ شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور یہ بھی عوامی حمایت سے ان کے محرومی کے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔ اتوار کے روز کے واقعے کو بھی اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔

اس دوران امریکی وسطی کمان کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا،”ہمیں کابل میں ایک گاڑی پر ہماری فوج کی جانب سے ہونے والے حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ہمیں بے گناہ افرادکی ممکنہ ہلاکت پر انتہائی افسوس ہے۔ کیپٹن بل نے بتایا کہ امریکی فوج اس کارروائی میں شہریوں کی ہلاکت کی تفتیش کررہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN