ممبئی : (ایجنسی)
ابھے پاٹل کئی مواقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ اسٹیج شیئر کرچکے ہیں۔ آر ایس ایس سے وابستہ رہے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ کے لیے ان کا نام زیر بحث تھا۔
اجیت آپٹے کی تاریخ بھی آر ایس ایس سے جڑا رہاہے ۔ اجیت آپٹے بی جے پی لیڈر اور پونے سے میئر مکتہ تلک سے قریبی بتائے جاتے ہیں ۔
ان دونوں کو اب مہاراشٹر کانگریس میں جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ 26 اگست کو تشکیل دی گئی مہاراشٹر کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس طرح کے کئی اور نام شامل کیے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے پارٹی میں ناراضگی ہے۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے اپنی طرف سے تو مساوات بٹھانے کی پوری کوشش کی لیکن ان کی اس کوشش کےباوجود لیڈروں میں ناراضگی ہے۔ نانا پٹولے اگلا اسمبلی الیکشن اکیلے لڑنے کے حق میں ہیں اور ان کی سوچ ایگزیکٹیو کی توسیع میں بھی دکھتی ہے۔
نئی ایگزیکٹیو میں مغربی مہاراشٹر سے 34 ، مراٹھواڑہ سے 31 ، ناگپور سے 33 ، امراوتی ڈپارٹمنٹ سے 29 ، کونکن سے 25 ، شمالی مہاراشٹر سے 20 اور ممبئی سے 18 عہدیدار بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 18 نائب صدور ، 65 جنرل سکریٹری ، 104 سکریٹری اور چھ ترجمان شامل کیے گئے ہیں۔ پہلی بار 2 ٹرانسجینڈر بھی شامل ہیں، لیکن صرف9 فیصد خواتین کو جگہ دی گئی ہے ۔









