نئی دہلی : (ایجنسی)
کانگریس نے آج اعلان کیا کہ وہ مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ اتحاد ختم کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ کے بھی سیاسی اتحاد کو توڑ لیا ۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ مہا جوٹ کا وجود نہیں رہا جو اس سال کے اوائل میں ریاستی الیکشن سے قبل قائم کیا گیا تھا۔
آسام کو رکمیٹی کی میٹنگ میں جس کی صدارت ریاستی کانگریس صدر بھوپین بورا نے کی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اےیو ڈی ایف کا رویہ غیر مناسب ہے اور اس کے بی جے پی کے ساتھ تعلق سے کانگریس میںناراضگی او بے اطمینانی پائی جاتی ہے ۔ پارٹی ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے یو ڈی ایف مسلسل بی جے پی کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے جس سے کانگریس کی امیج خراب ہو رہی ہے ۔
بہرحال ریاستی کانگریس صدر کو اس بات کا اختیار دیا گیا کہ وہ پارٹی مفاد میں کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں اور اس سے ہائی کمان کومطلع کریں گے ۔ واضح رہے کہ مہا جوٹ پوری کوشش کے باوجود بی جے پی کو شکست دینے میں ناکام رہا۔









