سہرسہ : (ایجنسی)
کورونا وبا کے درمیان ملک میں ماب لنچنگ ( ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل) کی وارداتیں روکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، جس کا تازہ معاملہ ایک بار پھر سے دیکھنے کو ملا ہے ۔ بہار کے سہرسہ ضلع میں مبینہ طور سے چوری کے ارادے سے گاؤں میں آئے د و نوجوانوں کی بھیڑ نے جمع کر پٹائی کردی، جس سے ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
در اصل سون ورشا راج تھانہ علاقہ میں مبینہ طور سے چوری کرنے کے ارادے سے گاؤں میں گھسے دو نوجوان کی لوگوںنے دیر رات جم کر پٹائی کردی ۔ جس سے ایک نوجوان کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی ، جبکہ ایک دیگر نوجوان سنگین طور سے زخمی ہے۔ معاملہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔
وہیں زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ امریتا گاؤں میں اتوار کی رات چوری کے ارادے سے دو نوجوان پہنچے تھے ، جسے گاؤں والوں نے پکڑ لیا اور لاٹھی ڈنڈے سے جم کر پٹائی کردی، جس سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، سون ورشا راج کے تھانہ انچارج ایس کمار نے بتایا کہ گاؤں والوں کا الزام ہے کہ بھینس چوری کے ارادے سے دو نوجوان رات میں گاؤں پہنچے تھے۔ رات کو گاؤں والوں نے ان دونوں کو پکڑ لیا اور دونوں کی جم کر پٹائی کردی۔ بتایا جا رہاہے کہ زیادہ پٹائی کی وجہ سے ایک نوجوان کی موقع وارت پر ہی موت ہوگئی ،جبکہ ایک دیگر نوجوان سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ مقتول کی شناخت روپیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جو کہ کریاٹ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔











