اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان حکومت ایرانی طرز پر،ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر،ملا برادر یا ملا یعقوب پی ایم ہوں گے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان حکومت ایرانی طرز پر،ملا ہیبت اللہ سپریم لیڈر،ملا برادر یا ملا یعقوب پی ایم ہوں گے
59
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل :(ایجنسی)

15 اگست کے دن افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد نئی حکومت کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ افغانستان کے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ حکومت بنانے کو لے کر قندھار میں گزشتہ 4 دنوں سے بات چیت جاری ہے اور آئندہ ایک ہفتے کے اندر طالبان کی نئی حکومت اپنی شکل لے سکتی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ افغانستان میں نئی حکومت میں پاکستان اہم کردار چاہتا ہے۔ افغانستان کے ذرائع نے نیوز 18 سے کہا کہ افغانستان میں آئندہ حکومت ایران کی طرز پر ہوسکتی ہے، جہاں پر سپریم لیڈر کے طور پر طالبان لیڈ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ سپریم لیڈر قندھار میں ہی بنے رہیں گے جبکہ افغانستان میں سپریم کاؤنسل کی بھی تشکیل کی جائے گی جو راجدھانی کابل سے چلائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کاونسل میں 11 سے 72 لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے اور وزیر اعظم اس کی قیادت کریں گے۔ وزیر اعظم عہدے کے لئے طالبانی لیڈر ملا عبدالغنی برادر یا ملا یعقوب ممکنہ نام بتائے جا رہے ہیں۔ سبھی وزارت وزیر اعظم کے ماتحت ہوں گے۔

ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ افغانستان میں طالبان کے دوراقتدار میں نئے آئین کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ 65-1964 کے دوران افغانستان کے آئین کو کچھ تبدیلی کے ساتھ دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔ طالبان کا ماننا ہے کہ موجودہ آئین غیر ملکی طاقتوں کی نگرانی میں بنایا گیا، جبکہ طالبان افغانستان کے صدر رہے محمد داؤد خان کی نگرانی میں بنائے گئے آئین کو کچھ تبدیلی کے ساتھ دوبارہ نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں عبدالحکیم کو ملک کا چیف جسٹس بنایا جاسکتا ہے۔ فی الحال عبدالحکیم دوحہ میں رہتے ہیں اور وہاں کی طرف سے بات چیت میں شامل ہوتے ہیں۔

افغانستان کے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ طالبان اس بار اپنی شبیہ کو لے کر محتاط ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد طالبان فوج اور خفیہ محکموں میں کام کرچکے کچھ لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس بار طالبان لوگوں کو نشانہ پہلے کی طرح نہیں بنا رہا ہے، جیسے پہلے بناتا رہا ہے۔

ذرائع نے نیوز 18 سے کہا کہ طالبان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے احمد مسعود کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ افغانستان میں نئی حکومت کو لے کر احمد مسعود چاہتے ہیں کہ انہیں شامل کیا جائے، لیکن یہ بات چیت کسی انجام تک نہیں پہنچی۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان احمد مسعود سے بات چیت کر رہا ہے، لیکن امراللہ صالح سے بات چیت کے لئے طالبان دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے۔ اگر طالبان اور احمد مسعود کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو امراللہ صالح کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع نے نیوز 18 سے کہا کہ فی الحال کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ سے کمرشیل پروازوں کی بحالی کا امکان کم ہے۔ کیونکہ امریکی فوج کے افغانستان سے لوٹنے کے بعد ایئر پورٹ پر رڈار اب کام نہیں کر رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ابھی بھی تقریباً 20 ہندوستانی افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں، ساتھ ہی سکھ اور ہندو طبقے کے لوگ بھی ہندوستان آنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ آئندہ ماہ کی 15 تاریخ تک رڈار کو بحال کرنے کے لئے قدم اٹھا رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN