دوحہ : (ایجنسی)
ذرائع کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی کو امارات اسلامیہ افغانستان کا وزیر خارجہ نامزد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں 20 سال سے جاری جنگ تو ختم ہو گئی لیکن اسلام پسند ملیشیا کے کابل پر قبضے کے دو ہفتوں بعد ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ طالبان عہدیدار احمد اللہ متقی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کابل کے صدارتی محل میں ایک تقریب کی تیاری کی جا رہی ہے۔











