اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان حکومت کا قیام اور بھارت کو درپیش چیلنجز

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان حکومت کا قیام اور بھارت کو درپیش چیلنجز
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: جاوید اختر، نئی دہلی

طالبان کے افغانستان پرقبضہ کر لینے کے تین ہفتے گزر جانے کے باوجود بھارت سرکاری طور پر ‘’ویٹ اینڈ واچ‘(انتظار کرو اور دیکھو) کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کی حکومت کے ساتھ نئی دہلی کو روابط کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنا ہو گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مشکل یہ ہے کہ وہ اس مرتبہ طالبان حکومت سے خود کو کنارہ کش نہیں کر سکتا جیسا کہ نوے کی دہائی میں کیا تھا کیونکہ نئی افغان حکومت کو بھارت کے اتحادی اور حلیف امریکا نے قانونی جواز فراہم کر رکھا ہے۔دوسری طرف بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

بھارت شش وپنج میں

طالبان رہنماؤں کے متضاد بیانات سے بھارت فی الحال شش و پنج میں ہے۔ طالبان کے اہم رہنما شیر محمدعباس ستانکزئی نے بھارت کے ساتھ تجارت اور باہمی تعلقات کو برقرار رکھنے کی باتیں کہی تھیں جبکہ انس حقانی نے کہا تھا کہ طالبان کشمیر میں مداخلت نہیں کرنے کی پالیسی پر عمل کریں گے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے تاہم گزشتہ دنوں ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ کشمیر، انڈیا اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا،”ہم اپنی آواز بلند کریں گے اور یہ کہیں گے مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں، آپ کے اپنے شہری ہیں۔ آپ کے قانون کے تحت وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔‘‘

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب جمعرات کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں طالبان کے دیگر رہنماؤں کے موقف کے برخلاف سہیل شاہین کے بیان پر ان کا ردعمل دریافت کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھا کہ بھارت اس امر کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی طرح کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

امیدیں اور خدشات

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھا کہ دوحہ میں طالبان کے سینیئر رہنما ستانکزئی سے بھارتی سفیر دیپک متل کی منگل کے روز ہونے والی ملاقات’مثبت‘ تھی۔ متل نے افغانستان کی سرزمین سے ممکنہ بھارت مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے حوالے سے نئی دہلی کی تشویش سے آگاہ کیا۔اس کے جواب میں ستانکزئی نے کہا کہ بھارت برصغیر کے لیے بہت اہم ہے اور طالبان حکومت بھارت کے ساتھ افغانستان کے ثقافتی، اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات، ماضی کی طرح ہی برقرار رکھے گی۔

ستانکزئی جب سابقہ طالبان حکومت میں نائب وزیر خارجہ تھے تو انہوں نے 1996ء میں اسی طرح کا بیان دیا تھا۔ لیکن بھارت نے اس وقت نہ تو ان سے ملاقات کی تھی اور نہ ہی ان کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر کیا تھا۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ ستانکزئی بھارت کے فوجی تربیت کے ادارے انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون سے تربیت یافتہ ہیں۔

بھارتی حکام کہتے رہے ہیں کہ طالبان کی قیادت کے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے قریبی تعلقات ہیں۔اس لیے اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستان طالبان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔

پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کی ایک رہنما نیلم ارشاد شیخ نے حال ہی ٹیلی ویژن پر کہا تھا،”طالبان نے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر (کو آزاد کرانے) میں ہماری مدد کریں گے۔‘‘

بھارتی تجزیہ کاروں کا تاہم خیال ہے کہ پچھلی بار کے مقابلے اس مرتبہ کے طالبان زیادہ طاقت ور ہیں اور آئی ایس آئی صرف کمزور طالبان کو ہی متاثر کر سکتی ہے۔

طالبان پر یقین کرنا مشکل

سفارتی اور اسٹریٹیجک امور کے بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے بعض رہنماؤں کے بیانات حوصلہ افزاء تو ہیں لیکن ان پر آنکھ بند کر کے یقین نہیں کیا جاسکتا۔

کابل میں بھارت کے سابق سفیر گوتم مکھوپادھیائے کا کہنا تھا،” آئی ایس آئی سے خود کو الگ رکھنے سے متعلق ستانکزئی اور انس حقانی کے بیانات کا ہمیں خیر مقدم کرنا چاہیے لیکن ہمیں کچھ مشکل سوالات بھی پوچھنے چاہییں اور ان کے قول و عمل پر نگاہ رکھنی چاہیے۔ہمیں بالخصوص اپنی سکیورٹی کے حوالے سے تساہلی نہیں برتنی چاہیے۔‘‘

بھارت کے معروف تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن میں سینئر فیلو ہرش پنت کا خیال ہے کہ حالیہ پیش رفت کے مدنظر بھارت کو اپنی سکیورٹی کی ضمانت کے لیے خود اپنا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

ہرش پنت کا کہنا تھا،”بھارت کے موقف میں تبدیلی آئی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ طالبان کے ساتھ براہ راست رابطہ کر رہا ہے۔ لیکن یہ دیکھنے کے لیے بہرحال ہمیں انتظار کرنا ہو گا کہ طالبان جو یقین دہانیاں کرا رہے ہیں ان پر واقعتاً کتنا عمل ہو رہا ہے۔ ’’ہرش پنت کا خیال ہے کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے سیاسی ڈھانچے میں ”طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بھارت کے لیے عملا ً ضروری ہے۔‘‘

(بشکریہ :ڈی ڈبلیو )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN