اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی پولیس کی عدالت میں دلیل،السلام علیکم سے پتہ چلتا ہے شرجیل کی تقریر خاص فرقہ کے لیے تھی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی پولیس کی عدالت میں دلیل،السلام علیکم سے پتہ چلتا ہے شرجیل کی تقریر خاص فرقہ کے لیے تھی
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جے این یو کےاسٹوڈنٹ شرجیل امام نے اپنے مبینہ متنازع بیانات میں سے ایک کی شروعات السلام علیکم سے کی تھی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کو مخاطب کیا گیا تھا۔ معاملے میں پولیس کی جانب سے پیش اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر(ایس پی پی)امت پرساد نے یہ تبصرہ شرجیل امام کے ذریعہ 2019 میں دو یونیورسٹی میں دیے گئے بیانات کو لےکر ان کے خلاف درج سیڈیشن کے معاملے میں بحث کے دوران کیا۔

اس دوران شرجیل نے اپنی تقریر میں مبینہ طور پر آسام اورباقی شمال مشرقی صوبوں کو ہندوستان سے الگ کرنے کی بات کہی تھی۔سماعت کے دوران پرساد نےایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کو بتایا کہ امام نے پوری طرح سے انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی اور شہریت ترمیم قانون (سی اےاے)اوراین آرسی کےخلاف تفرقہ انگیز تقریر کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے شرجیل امام کی 16 جنوری کی تقریرکو پڑھتے ہوئے کہا، ’انہوں نے (شرجیل امام)اس تقریرکا آغاز السلام علیکم سےکیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تقریر صرف ایک خاص کمیونٹی کے لیے ہی تھی۔‘پرساد نے کہا، ’یہ تقریر یقینی طور پر تفرقہ انگیز تھی ۔ یہ بڑے پیمانے پر عوام کے لیے نہیں بلکہ ایک خاص کمیونٹی کے لیے تھی۔ وہ پوری طرح سے انارکی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

بتا دیں کہ شرجیل امام نے یہ مبینہ متنازع بیانات 13 دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اور 16 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دیے تھے۔ وہ جنوری 2020 سےعدالتی حراست میںہیں۔ تین گھنٹے کی طویل سماعت میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد نے زور دیا،’شرجیل امام کوئی معمولی جیب کترا نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی معمولی ڈرگ پیڈلر ہیں، بلکہ بہترین مقرر ہیں، جنہوں نے فساد بھڑ کانے میں تھیسس لکھی ہے اور جنہیں بھیڑ کو متحد کرنے کی پوری جانکاری ہے۔‘

احتجاجی مظاہروں کے دوران شرجیل امام کے متنازعہ بیانات کو ورچوئل سماعت کے دوران استغاثہ نےحرف بہ حرف پڑھا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکی جانب سے پڑھے گئے اس بیان میں ایک جگہ کہا گیا،’آسام کو ملک کے باقی حصہ سے الگ کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ سرکار صرف تبھی ہماری بات سنےگی، جب آسام کو ملک کے باقی حصہ سے الگ کر دیا جائےگا۔ آپ آسام میں مسلمانوں کی حالت سے واقف ہیں۔‘ شرجیل امام پر آئی پی سی کے تحت سیڈیشن، مذہب ، ذات، نسل، مقام پیدائش کی بنیاد پر مختلف طبقوں کے بیچ تعصب کو بڑھاوا دینے اور یواے پی اےکے تحت غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

اس معاملے میں دہلی پولیس نے امام کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نفرت، توہین اور عدم اطمینان کوبڑھانے کے لیے اور لوگوں کو اکسانے کے لیے مبینہ طور پر یہ اشتعال انگیز بیانات دیے، جس سے دسمبر 2019 میں تشددبرپا ہوا۔

چارج شیٹ میں کہا گیا،‘شرجیل امام نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک خاص کمیونٹی کے لوگوں کو سڑ ک بند کرنے کے لیے اکسایا او’چکہ جام‘ کیا۔ سی اےاے کی مخالفت کے نام پر انہوں نے کھلے عام آسام اور نارتھ ایسٹ کے باقی صوبوں کو ملک سے الگ کرنے کی دھمکی دی۔اس سے پہلے گزشتہ23 اگست کو دہلی کی ایک عدالت میں شرجیل امام کی جانب سے دلیل دی گئی تھی کہ ان پر سیڈیشن کاالزام نہیں لگایا جا سکتا، کیونکہ انہوں نے بیان میں تشددکرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔امام کی طرف سے پیش وکیل تنویر احمد میر نے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کو بتایا تھا کہ ان کے موکل کے بیان کے کسی بھی حصہ میں کسی بھی طرح کےتشدد کرنے کی بات نہیں کہی گئی۔

میر نے کہا تھا، جب شرجیل امام نے کہا کہ قانون کا یہ حصہ (سی اےاے؍این آرسی) غیرآئینی ہے، مانگ کی کہ سرکار اس پر دوبارہ غور کرے اور کہا کہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہم سڑکوں پر اتر آئیں گے، ایسا کہنے پر ان پر سیڈیشن کا معاملہ نہیں بنتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ احتجاج کا حق ، ناکےبندی کا حق اور ملک کو ٹھپ کرنے کا حق سیڈیشن کے برابر نہیں ہے۔میر نے کہا، بیان میں تشددکرنے کو نہیں کہا گیا۔ انہوں نے صرف سڑکیں بند کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ نارتھ ایسٹ کو الگ صوبہ بنایا جانا چاہیے اور آزاد کردینا چاہیے۔ سیڈیشن یہ ہوتا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN