لکھنؤ:(ایجنسی)
سابق گورنر عزیز قریشی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کا موازنہ شیطان اور خون پینے والے درندے سے کیا۔ عزیز قریشی نے اعظم خاں پر کارروائی کو انسان اور شیطان کی لڑائی قرار دیا ۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے آج (اتوار ) اترپردیش کے رام پور میں اعظم خاں کے گھر پہنچ کر ان کی بیوی سے ملاقات کی ۔
اعظم کی اہلیہ اور رام پور سے ایم ایل اے ڈاکٹر تزئن فاطمہ سے ملاقات کے دوران عزیز قریشی نے کہاکہ رام پور کے نوجوان آگے آئیں اور راستہ روکیں۔اعظم خاں پر ہوئی کارروائی ظلم ہے ۔ غزنوی ،ابدالی اور درانی سے بھی زیادہ ظلم ہے ۔
سابق گورنر عزیز قریشی کےبیان پر نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہاکہ جو غیرمہذہب زبان کااستعمال کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اعظم خاں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہو رہی ہے ۔ سرکار کا موقف اور پولیس موقف کورٹ کے سامنے رکھا گیاہے ۔ کسی کو سرکار سے شکایت ہے تو کورٹ سرکار سے اوپر ہے ۔ کورٹ میں اپنی بات جا کر رکھیں اور غلط بیان بازی کرنا بند کریں۔
اترپردیش حکومت میں وزیر محسن رضا نے کہاکہ 017 2کے پہلے ملک اور ریاست کے عوام دیکھ رہے ہیں ۔ عزیز قریشی تو خود یہاں کے گورنر رہے ہیں۔ انہوں نے تب لوٹ ، قتل اور استحصال کے واقعات کو خوب دیکھا تھا ۔ آج وہ کیوں ایسا کررہے ہیں ۔ اس کا جواب وہ خود ہی دے پائیں گے ۔ پردیش کے عوام سی ایم یوگی اور بی جے پی کے ساتھ ہے ۔ اس حکومت میں کرائم پیشہ افراد جیل میں ہے ۔











