کابل:(ایجنسی)
طالبان نے مخلوط تعلیمی نظام ختم کرنے کی سمت ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کلاسز میں طلبا و طالبات کی الگ نشستوں کا درمیان میں پردہ ڈال کا عارضی انتظام کرایاہے۔ وزارت تعلیم نے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کی تھیں، طالبان کا کہنا ہے کہ اسلامی شعائر اور حجاب برقعہ کا اہتمام کرکے وہ اپنی سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔









