اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حلف برداری تقریب میں روس،چین سمیت 6 ممالک مدعو ، وزیروں کے نام طے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
حلف برداری تقریب میں روس،چین سمیت 6 ممالک مدعو ، وزیروں کے نام طے
468
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل : (ایجنسی)

ایک طرف طالبان نے پریس کانفرنس کر کے پنج شیر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور دوسری طرف افغانستان میں حکومت سازی کے لیے بڑی تقریب کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق افغانستان کی راجدھانی کابل میں طالبان ایک عظیم الشان تقریب کر انعقاد کرے گا جس کے لیے اس نے چھ ممالک کو دعوت نامہ بھی بھیج دیا ہے۔ جن ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں پاکستان، قطر، ایران، ترکی، روس اور چین شامل ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ حکومت سازی سے متعلق تقریب کا انعقاد کس دن ہوتا ہے اور اس میں کن ممالک کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔

نیوز ٹیلی ویژن چینل ’ الجزیرہ ‘ کےحوالہ سے یہ کہا گیا ہے کہ طالبان کے ترجمان نےکہا ہے کہ یہ ایسی حکومت ہوگی جسے افغانستان کے عوام قبول کریں گے اور عالمی دینا بھی اسے منظوری دے گی۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ پنج شیر اب طالبان جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہے۔ علاقے میں موجود چشم دیدوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہزاروں طالبان جنگجوؤں نے راتوں رات پنج شیر کے آٹھ اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ طالبان مخالف جنگجوؤں کی قیادت سابق نائب صدر اور طالبان مخالف احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے کی تھی۔

بہر حال، پہلے ایسی خبر آ رہی تھی کہ طالبان کی حکومت کی تشکیل میں پاکستان کھل کر مداخلت کر رہا ہے، اور یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ آئی ایس آئی کی وجہ سے طالبان اور پاکستان حامی حقانی نیٹورک میں انتشار پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد آئی ایس آئی چیف اس انتشار کو ختم کرنے کے لیے کابل پہنچے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اے چیف جنرل فیض کے کابل پہنچنے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹورک میں تال میل نہیں بن پا رہا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ نئی حکومت میں حقانی گروپ مضبوط حالت میں رہے، جب کہ طالبان کا ایک طبقہ ایسا نہیں ہونے دینا چاہتا۔

دوسری جانبسینئر طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں کی مشاورت کے بعد افغان طالبان نے ملا محمد حسن اخوند کو نیا سربراہ مملکت نامزد کردیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج حکومت کے اعلان کے لیے تمام تیاریاں کر لی تھیں لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اعلان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ نئی حکومت بدھ کو عمل میں آجائے یا اس میں کچھ مزید دنوں کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ ایک سینئر طالبان رہنما نے نیوز کو بتایا کہ امیر المومنین شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ نے خود ملا محمد حسن اخوند کو رئیس جمہور ، یا رئیس الوزراء یا افغانستان کے نئے سربراہ ریاست کے طور پر تجویز کیا ۔ ملا برادر اخوند اور ملا عبدالسلام ان کے نائب کے طور پر کام کریں گے۔

تین طالبان رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ملا محمد حسن اخوند کی نئے سربراہ مملکت کے لیے نامزدگی کی تصدیق کی۔ ملا محمد حسن اخوند اس وقت طالبان کے طاقتور فیصلہ ساز ادارے رہبری شوریٰ یا لیڈر شپ کونسل کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے جو طالبان کی جائے پیدائش ہے اور وہ مسلح تحریک کے بانیوں میں سے ہیں۔

ایک اور طالبان رہنما نے کہا کہ انہوں نے رہبری شوریٰ کے سربراہ کی حیثیت سے 20 سال تک کام کیا اور بہت اچھی شہرت حاصل کی۔ وہ فوجی پس منظر کے بجائے مذہبی رہنما ہیں اور اپنے کردار اور عقیدت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملا حسن 20 سال تک شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کے قریب رہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ایک اور تجربہ کار طالبان رہنماء سراج الدین حقانی، جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں، کو ملک کا وفاقی وزیر داخلہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہیں مشرقی صوبوں کے لیے گورنرز نامزد کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔ اسی طرح طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو افغانستان کا وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملا یعقوب شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کے طالب علم تھے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ نے ہمیشہ ملا یعقوب کو ان کے والد اور یعقوب کی اپنے کام کے لیے لگن کی وجہ سے عزت دی ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق اس سے قبل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا لیکن قیادت نے اب اپنا ذہن بدل لیا ہے اور انہیں ریاست کے سربراہ، ملا حسن اخوند، کا ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق ملا امیر خان متقی کو نیا وزیر خارجہ نامزد کیا گیا ہے۔ طالبان کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ذمہ داریوں کے حوالے سے کچھ معمولی مسائل تھے ، جنہیں، ان کے مطابق، حل کیا جاچکا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN