اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گلبرگہ دہشت گردی کیس سےعبد الرحمٰن کی 15 سال بعد رہائی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
غیر قانونی تبدیلی مذہب کو لے کر داخل عرضی سپریم کورٹ سے خارج
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی( پریس ریلیز )

دہشت گردی کے جھوٹے الزام میںگذشتہ ۱۵؍ سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والا جو گیشوری ممبئی کا بے گناہ نوجوان عبد الرحمن ولد عبد الغفار جسے مارچ ۲۰۰۶ میں گلبرگہ سے اے ۔ٹی ۔ایس نے گرفتار کیا تھا جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب جدو جہد اور کو ششوںکے نتیجہ میںبالآخر سپریم کورٹ نے آج رہا کرنے کا فیصلہ صادرکردیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع آج یہاں ناجائز مقدمات میں ماخوذ بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔

واضح رہے کہ ملزم محمد عبدالرحمان عرف محمد سمیع شاہ کو مارچ ۲۰۰۶ میں گلبرگہ سے اے ۔ٹی ۔ایس نے گرفتار کیا تھا اور اس پر دہشت گردی اور ملک کے خلاف جنگ وبغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز اشیاء کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھانیز اس کے خلاف تعزیراتِ ہند اور یو اے پی اے کی مختلف ناقابلِ ضمانت اور قابلِ مواخذہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت ابتداء میں گلبرگہ سیشن کورٹ میںہوئی جس نے تقریباً چار سال تک سماعت کے بعدجولائی ۲۰۱۰ میں ملزم کو پانچ بار عمر قید اور ڈیڑھ لاکھ روپئے جرمانے کی سزا دی تھی ۔سیشن عدالت سے سزا کا تعین ہونے کے بعد ملزم کے والد نے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب سے رابطہ قائم کیا اور اس مقدمے کی قانونی پیروی کی درخواست کی، جس کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے لیگل سیل کے سکریٹری ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان نے سیشن عدالت کے مذکورہ فیصلے کو کر ناٹک ہائی کورٹ کے گلبرگہ بنچ میں چیلنج کردیا اور اس اس مقدمے کی سماعت کے بعد ۲۰۱۷ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے گلبرگہ بنچ نے تعزیرات ہند اور دہشت گردی کے تمام الزامات سے بری کردیاتھا اور ۴؍ عمر قید کی سزاء اور ڈیڑھ لاکھ کا جرمانہ بھی معاف کر دیاتھا۔

البتہ گرینڈ اور دھماکہ خیز مادہ ساتھ رکھنے کے الزام میں ایک عمر قید کی سزا برقرار رکھی تھی جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔آج سپریم کورٹ نے اس کی SLP پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں اس کیس کی پیروی ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان سکریٹری لیگل سیل کی نگرانی میںجناب ایڈوکیٹ سدہارتھ دوے صاحب ایڈوکیٹ آن رکارڈ فرخ رشید صاحب کر رہے تھے ۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے عبد الرحمن کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہمارا یہ موقف تھا کہ وہ بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے بالآ خر سچائی سب کے سامنے آگئی،اس رہائی کے نتیجہ میں ملزم اور اسکے اہل خانہ کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے فیصلوں سے قانونی لڑائی لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔ ہم اپنے وکلاء کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نےعدالت میں بھر پور جد وجہد کرتے ہوئے ملزم کو رہائی دلانے میں ہر ممکن کوشش کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام
خبریں

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

26 جون
ڈنمارک اذان پابندی
خبریں

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

26 جون
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ
خبریں

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

26 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
ہائی کورٹ آئی ٹی ایکٹ فیصلہ

ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ، سوالیہ پرچے کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجنا رازداری کی خلاف ورزی نہیں

جون 26, 2026
ابھیجیت دیپکے کا انوکھا احتجاج

"ہیپی برتھ ڈے، براہِ کرم استعفیٰ دے دیں”؛ ابھیجیت دیپکے کا دھرمیندر پردھان کو انوکھا تحفہ

جون 26, 2026

حالیہ خبریں

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026
ڈنمارک اذان پابندی

ڈنمارک میں عوامی اذان پر پابندی کی تجویز، سیاسی بیان پر نئی بحث

جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN