نیویارک : (ایجنسی)
امریکی صدر جوبائیڈن نے11 ستمبر2001 کوورلڈ ٹریڈ ٹاورپر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اوردیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنےکے جائزے کی نگرانی کریں۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بےگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے میں مارےگئے ہیں۔









