اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان کے تناظر میں :مادی دنیا کے لئے مادی نظام کی ضرورت ہوتی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
افغانستان کے تناظر میں :مادی دنیا کے لئے مادی نظام کی ضرورت ہوتی ہے
76
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

ان دنوں افغانستان کے تعلق سے ہمارے یہاں دینی جذبے سے سرشار بہت سے لوگ حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر عقلی غیر منطقی بلکہ غیر شرعی باتیں کر رہے ہیں۔

عراق کے گورنر کی تقرری کی بات سامنے آئی تو ارکان شوری سے مشورہ طلب کیا گیا شوری کی اکثریت نے ایک شخصیت کی سفارش کی، خلیفہ مسلمین نے پوچھا کہ آپ سب کا اس نام پر اتفاق کی وجہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا بلا ناغہ وہ تہجد گزار ہیں، وقت سے پہلے مسجد پہنچ کر جماعت سے نماز ادا کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ…. خلیفہ مسلمین نے کہا کہ یہ اس عبادت گزار اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے۔ کسی کو پرکھنے کا معیار اس کی عبادات نہیں معاملات ہیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے ان کے ساتھ تجارت کی ہے ؟ کیا آپ میں سے کسی نے ان کے ساتھ شراکت کی ہے؟ کیا آپ میں سے کسی نے ان کے ساتھ لین دین قرض لیا یا دیا ہے ؟ کیا آپ میں سے کسی نے ان کے ساتھ سفر کیا ہے؟ یہ وہ مواقع ہیں جس میں انسان کی پرکھ ہوتی ہے کہ معاملات میں وہ کھرا ہے یا نہیں! ملازم کے ساتھ اس کا سلوک کیسا ہے۔ اسے بنی نوع آدم اور آزاد مکرم انسان سمجھتا ہے یا مجبور و لاچار غلام سمجھ کر استحصال کرتا ہے۔‌

یہ دنیا دارالاسباب ہے ، کسی کام کے ہونے کے لئے اسباب کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرض کا علاج کے لئے دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ غلہ اگانے کے لئے زرخیز زمین، مناسب آب و ہوا موسم اور آبیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیاس بجھانے کے لیے پانی یا دیگر مشروب اور بھوک مٹانے کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اندھیرے کو دور کرنے کے لئے چراغ، قندیل یا روشنی کرنے والے دیگر ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ان ذرائع کو واضع نے جن مقاصد کے لئے وضع کیا ہے موجد نے جس غرض کو پورا کرنے کے لئے ایجاد کیا ہے انہی اغراض کے لیے مفید اور کارآمد ہوں گے۔ پانی یا مشروب سے بھوک نہیں مٹے گی، سماجی علوم کی مدد سے سائنسی ایجادات نہیں کئے جا سکتے…. خالص دینی علوم سے سیاسی، اقتصادی ، عمرانی، عسکری، سفارتی اور عصری علوم کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے۔ دنیاوی نظام کے لئے دنیاوی علوم میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اگر دنیاوی امور کی تعلیم اور تربیت دینی علوم کے ساتھ ہو تو نور علی نور…

افغانستان کے تعلق سے کچھ باتیں معقول کی جا رہی ہیں تو کچھ نا‌معقول…. مثال کے طور پر اس پر فخر کرنا کہ اب وہاں کی حکومت ’ ملاؤں‘ کے ہاتھوں میں ہے! کابینہ میں ایک بھی وزیر بغیر داڑھی کے نہیں ہے! اب طلباء دنیا کو سیاست سکھائیں گے ! یہ غیر منطقی باتیں ہیں۔

ٹریفک پولیس نے گاڑی یا بائیک والے سے لائیسنس مانگا ڈرائیور دعا : ‘ سبحان الذي سخر لنا هذا و ما كنا له مقرنين و انا إلى ربنا لمنقلبون ‘ پڑھ کر سنا دے اور پولیس والے اس کا چالان نہ کرے…. وزیر تعلیم عصری تعلیم کی ڈگریوں کی وقعت حیثیت اور اہمیت سے انکار کرے ….. یہ نامعقول بات ہے…. اسلامی امارت ملٹی اسپیشیلٹی ہاسپیٹل کی جگہ روحانی علاج ، رقیہ اور طب نبوی کے مراکز ، سائنس و ٹیکنالوجی کے مراکز کی جگہ مراقبہ، حال طاری ہونا، فنا فی اللہ اور کشوف و کرامات کو فروغ دینے لگے تو یقین مانیں ایسی حکومتیں بنیادی کام کرنے سے دامن چرانے کے لئے عوام کو مذہبی افیون کی گولی کھلاتے ہیں۔‌ عوام کا ایک بڑا طبقہ اسی کو مذہب اور ریاست کا بنیادی کام سمجھنے لگتا ہے۔ اس طبقہ کی نظر میں اسلام کی بالا دستی ان ہی امور کی بحالی میں پوشیدہ ہے اسلام کی گم گشتہ شوکت لوٹانے کے یہی ذرائع ہیں۔

مثالی روش تو یہ ہے کہ وزیر تعلیم اعلی تعلیم یافتہ ہو، وزیر صحت ڈاکٹر یا اپنے میدان میں اچھی سوجھ بوجھ رکھنے والا ہو، انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کا قلمدان کسی آئی ٹی ڈگری ہولڈر کو ملے …..

لیکن ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ حکومت سیاسی سربراہان کم اور بیوروکریٹ زیادہ چلاتے ہیں ۔ ہر ملک میں ایڈمنسٹریٹو سروسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لئے وزراء کا مثالی تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں ہے اور ممکن بھی نہیں ہے اس لئے کہ زیادہ تر ملکوں میں انتخاب لڑنے کے لئے کم از کم تعلیمی لیاقت طے نہیں ہے اور ظاہر ہے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو ہی قلمدان وزارت سونپے جاتے ہیں۔‌ لیکن جہالت، کم علم اور علم دشمن میں فرق ہوتا ہے۔ جاہل وزیر خاص طور پر جو وزارت کے زعم میں سرشار ہو وہ علم اور اہل علم کی اہانت کرنا اپنا فریضہ منصبی سمجھے گا ، کم علم وزیر غلط فیصلے کرے گا اور علم دشمن وزیر تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کرے گا اور دانشگاہیں اسے بغاوت کے اڈے نظر آئیں گی۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN