اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی فسادات: آصف کے مبینہ اقبالیہ بیان کے میڈیا میں لیک ہونے کی آزادانہ جانچ کی مانگ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی فسادات: آصف کے مبینہ اقبالیہ بیان کے میڈیا میں لیک ہونے کی آزادانہ جانچ کی مانگ
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

دہلی فسادات کےایک ملزم نے بدھ کو دہلی ہائی کورٹ کے سامنےالزام لگایا کہ جانچ کے بارے میں میڈیا کو حساس جانکاری لیک کرنے کے معاملے میں پولیس کی طرف سے کی گئی انٹرنل جانچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور یہ ایک دکھاوا ہے۔ اس کی جانچ ایک آزادانہ محکمے کےذریعےکی جانی چاہیے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کےاسٹوڈنٹ آصف اقبال تنہا، جو دہلی فسادات کی سازش کے معاملے میں ملزم ہیں ، نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ جانچ کے دوران حساس جانکاری(مبینہ اقبالیہ بیان)ان لوگوں کو لیک کر دی گئی، جن کے پاس یہ نہیں ہونی چاہیےتھی۔

تنہا نےاپنے وکیل کے ذریعےمبینہ اقبالیہ بیان کے بارے میں شائع خبروں کو ہٹانے اور ذمہ دارپولیس افسروں کےخلاف جانچ کی مانگ کی۔جسٹس مکتا گپتا کےسامنے ان کے وکیل نے کہا کہ جن لوگوں کی جانچ کی جانی ہے، ان سے جانچ کو الگ رکھنا ضروری ہے۔ تنہا کی طرف سے پیش سینئر وکیل سدھارتھ اگروال نے کہا، ‘اگر پوچھ تاچھ سےنتیجہ نہیں مل رہا ہےتو اگلے مرحلے میں جانا اہم ہے جو کہ جانچ ہے۔’تنہا کو مئی2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ15 جون کو دہلی ہائی کورٹ نے یواے پی اےکے تحت گرفتار آصف تنہا کو نتاشا نروال اور دیوانگنا کلیتا کے ساتھ ضمانت دے دی تھی۔

معاملے کی اگلی شنوائی ایک اکتوبر کو ہوگی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، اگروال نے کہا، مجوزہ جانچ کو اب ان سے (پولیس)الگ کرنا ہوگا۔ ان پر اپنے خودکے معاملوں کی جانچ کرنے کے لیے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔’اگروال نے کہا کہ پولیس نے شروع میں میڈیا میں موادلیک ہونے سے خود کے پریشان ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اب وہ اس جانچ کی پرزور مخالفت کر رہی ہے کہ اس کا اپنا مواد کیسے لیک ہوا۔دہلی پولیس نے عرضی کے جواب میں عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ان افسروں یا دفتر کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے جہاں سے جانچ کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، کیونکہ صحافیوں نے اپنے ذرائع کاانکشاف کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اگروال نے بدھ کو اسے ’بہانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ پولیس کے پاس لفظوں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔اگروال نے معاملے میں اپنی دلیلوں کے دوران کہا کہ لیک کیسے ہوا، اس کا پتہ لگانے کے لیےتفصیلی جانچ کی ضرورت ہے۔

معلوم ہو کہ اس سے پہلےدہلی پولیس نے ایک اسٹیٹس رپورٹ میں ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ جانچ میں یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دہلی فسادات کی تحقیقات کی تفصیلات میڈیا کو کیسے ملی تھی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹوڈنٹ آصف اقبال تنہا نے پچھلےسال دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکےالزام لگایا تھا کہ متعلقہ عدالت کے نوٹس لینے سے پہلے ہی جانچ ایجنسی کے ذریعے درج ان کے بیان کو مبینہ طورپر لیک کرکے پولیس افسروں نے بدسلوکی کی ہے۔ یہ بیان چھان بین کے دوران جانچ افسروں نے درج کیا تھا۔

جامعہ کے اسٹوڈنٹ آصف اقبال تنہا کو پچھلے سال شمال -مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشددسےمتعلق ایک معاملے میں مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے کہا تھا کہ شاہین باغ میں ابوالفضل انکلیو کے رہنے والےتنہا اسٹوڈنٹ اسلامی آرگنائزیشن کے رکن تھےاورجامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی کا حصہ تھے، جس نے شہریت قانون (سی اےاے) کے خلاف احتجاج کیا تھا۔بتادیں کہ 24 فروری2020 کو شمال مشرقی دہلی میں سی اےاے کےحامیوں اور اس کے مخالفین کے بیچ فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ تشدد میں تقریباً53 لوگ مارے گئے تھے اور لگ بھگ 200 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن
خبریں

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام

شھادت امام حسینؓ کا پیغام – محمد قطب الدین ابو شجاع

جون 26, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN