اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یو پی اسمبلی الیکشن: ذات برادریوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کر رہی بی جے پی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں الیکشن انچارج کا کیا اعلان ، دھرمیندر پردھان کو ملی یوپی کی ذمہ داری
18
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

بھارتیہ جنتاپارٹی نے پانچ ریاستوں کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی انچارجوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں متعدد مرکزی وزراء سمیت بڑے بڑے لیڈران کے نام شامل ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں اترپردیش سیاسی لحاظ سے سب سے اہم ہے جہاں بی جے پی کے سامنے اپنی ساکھ اور وقار برقرار رکھنے کا چیلنج ہے۔

اترپردیش میں بی جے پی نے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کو الیکشن انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے دھرمیندر پردھان کو حالیہ مرکزی کابینہ توسیع میں وزارت تعلیم جیسا اہم شعبہ دیا۔ اترپردیش جیسی بڑی اورسب سے اہم انتخابی ریاست میں دھرمیندر پردھان کو انچارج بنایا جانا ثابت کرتا ہے کہ اقتدار اور تنظیم دونوں میں دھرمیندر پردھان کا کردار اہم ہے۔

بی جے پی میں دھرمیندر مودی کے غلبے کے بعد سے ہی اتر پردیش میں انچارج کی ذمہ داری پارٹی کے قدآور اور پی ایم مودی کے قابل اعتماد لیڈروں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ ان میں سب سے پہلے موجودہ وزیر داخلہ اور پھر بی جے پی کے جنرل سکریٹری امت شاہ کو 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں انچارج کی ذمہ داری دی گئی۔ اتر پردیش میں، بی جے پی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی کارکردگی کی بدولت امت شاہ کی ترقی ہوئی اور ان کی تاجپوشی بی جے پی کے قومی صدر کے طور پرہوگئی۔ اس کے بعد پی ایم مودی کے ہی خاص اور ان کے وزیر اعلیٰ کے دور کے طویل وقت تک گجرات کے انچارج رہے سینئر لیڈر اوم ماتھر کو اترپردیش کا انچارج بنایا گیا۔

اس کے بعد اترپردیش کے 2017 کے اسمبلی اور 2019 کی لوک سبھا میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جگت پرکاش نڈا کو الیکشن کا چارج سونپا گیا اور ریاست میں پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد جے پی نڈا کی راہ قومی صدر کی کرسی تک پہنچنے کے لئے آسان ہوگئی۔ یہ واضح ہے کہ اتر پردیش میں دھرمیندر پردھان کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ بی جے پی میں ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

در حقیقت دھرمیندر پردھان مرکزی کابینہ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کا بنیادی چہرہ ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے ان کے نام کا اعلان کرکے اترپردیش میں اوبی سی کے بڑے طبقے تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دھرمیندر پردھان کا کردار ایک حکمت عملی کے طور پر مرکزی حکومت اور اتر پردیش پارٹی تنظیم کے درمیان ایک کڑی کی حیثیت سے کا م کرنے کا ہوگا۔

دھرمیندر پردھان اس سے قبل بہار، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں انچارج رہ چکے ہیں جن میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی۔ ان ریاستوں میں انہوں نے او بی سی کے بڑے طبقے کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا تھا۔ اب دھرمیندر پردھان کا چیلنج اترپردیش میں پسماندہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN